in

بیٹیوں کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں ۔۔ بیٹوں جیسا ہی سب کچھ بیٹیوں کو بھی ملنا چاہیے، شعیب اختر کا پیغام وائرل

بیٹیوں کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں ۔۔ بیٹوں جیسا ہی سب کچھ بیٹیوں کو بھی ملنا چاہیے، شعیب اختر کا پیغام وائرل

شعیب اختر جو پاکستان کی شان ہیں انہیں کون نہیں جانتا اب حال ہی میں انہیں حج کی سعادت نصیب ہوئی ہے جس کے بعد ان کی ایک اور ویڈیو اب خوب وائرل ہو رہی ہے۔

جس میں یہ 4 بچیوں کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں گھر میں موجود سیڑھیوں پر کھڑا کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی میں یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈرنا نہیں۔

دیکھو یہاں سے ایسے اترتے ہیں ان کے ساتھ شعیب اختر خود بی انہی سیڑھیوں سے اترے اور آخر میں کہا کہ اب یہاں سے چھلانگ لگا لو بے شک وہ بچیوں کے ساتھ کھیل رہے تھے

مگر انہیں زہنی طور پر مضبوط بھی کر رہے ہیں کہ آپ بھی اس طرح لڑکوں کی طرح اچھل کود کر سکتی ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے جو کیپشن ڈالا وہ عوام کو خوب پسند آیا۔

اس کیپشن کے الفاظ کچھ یوں تھے ” پیاری پیاری بیٹیوں کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں،

اور یہ وہ سب کا حق رکھتی ہیں جو ہم بیٹوں کو دیتے ہیں بلکہ یہ ان سے کہیں زیادہ کا حق رکھتی ہیں۔

ان کے اس خوبصورت پیغام کو چند ہی منٹ میں 4 ہزار لوگوں نے پسند کیا جبکہ اب تک اس ویڈیو کو 51 ہزار لوگ دیکھ بھی چکے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خاوند سے تعلقات خوشگوار نہیں رہے ،رات کہاں گزاری؟ دعا زہرا کے عدالت میں دئیے گئے بیان نے سب کو حیران کرد یا

خلاء میں اذان کی آواز آ رہی تھی، لیکن کعبے کی سمت کیسے پتہ چلی؟ مسلم خلاء باز نے جب پہلی بار نماز پڑھی تو کیسا لگا؟