تیری یا د آئی تیرے جانے کے بعد!!!عوام عمران خان کو یاد کرنے لگی ۔۔۔ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئے دو ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے جب کہ نئی آنے والی حکومت نے مہنگائی کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے
لوڈ شیڈنگ کا عذاب عوام کے لئے درر سر بن چکا ہے۔عوام عمران خان کو یاد کرنے لگی ۔۔۔ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی۔
فیڈرل بیورو آف ریونیو نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 6 ہزار ارب (6 کھرب) سے زائد محصولات جمع کرلیے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو نے رواں مالی سال کے لیے مقرر کیے گئے 5829
ارب روپے کے ابتدائی ہدف کو گزشتہ ہفتے حاصل کر لیا تھا جب کہ ایف بی آر 30جون2022 تک 6100 ارب روپے کے ٹیکس محصولات کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تاریخ ساز کامیابی پر چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے اپنی پوری ٹیم اور قوم کو مبارکبادبھی پیش کی گئی ہے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، مہنگائی کے عوام پر اثرات اور حکومتی اتحادیوں کی قومی اسمبلی میں تقاریر کے متن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 2 جولائی کو وفاقی دارالحکومت
میں مہنگائی کے خلاف جلسے کے انعقاد سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی ذمہ داران کو مہنگائی کے معاملے پر عوام کی بھرپور ترجمانی کی خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوروں نے خود کو ریلیف دینے کے لیے عوام کو بدترین مہنگائی کی اذیت ناک تکلیف میں مبتلا کررکھا ہے۔
ان تجربہ کار چوروں کے زیر سایہ حال کی طرح معیشت کا مستقبل بھی تاریک ہے۔ ہم نے متنبہ کیا تھا کہ نہایت محنت سے کھڑی کی گئی معیشت سیاسی عدم استحکام کا بوجھ برداشت نہیں کر پائے گی۔