in

معروف اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے..

معروف اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے..

ملک کے مشہور مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اداکار کئی دنوں سے گردوں کی بیماری کا شکار تھے

اور اسپتال میں زیرِ علاج بھی تھے۔ مسعود خواجہ کا انتقال راولپنڈی کے اسپتال ہولی فیملی اسپتال میں ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق مرحوم نے کچھ عرصہ پہلے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے امداد کی اپیل بھی کی تھی۔

ان کا جسد خاکی کچھ دیر میں ان کے ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔

معروف اداکار ٹی وی کے علاوہ تھیٹر میں بھی اپنی مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں چاہ کر بھی تم سے نفرت نہیں کرسکتی۔۔۔ ایک ماں کا دعا زہرا کے نام رُلا دینے والا خط

پس پردہ عشق معشوقی کا کیا چکر نکلا ؟