امریتا سنگھ ماں کیوں نہیں بننا چاہتی تھیں؟ دونوں میں علیحدگی کیوں ہوئی؟ ناقابلِ یقین انکشاف
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی سابق اہلیہ اداکارہ امریتا سنگھ نے حالیہ انٹرویو کے دوران مداحوں کو اپنی ناکام ازدواجی زندگی میں پوشیدہ کئی باتوں سے آگاہ کیا
۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف اور امریتا سنہ 1991 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن یہ شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور دونوں نے سنہ 2004 میں راہیں
جدا کرلی تھیں، اس دوران ان کے ہاں بیٹی سارا اور بیٹے ابراہیم کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بالی ووڈ کے نواب کی پہلی شادی کے وقت 20 سال عمر تھی جبکہ امریتا 32برس کی تھیں
اسی وجہ سے سیف علی خان نے یہ شادی خفیہ کی تھی کیوں کہ خاندان کے افراد بڑی عمر کی لڑکی سے شادی کی اجازت نہیں دیتے
۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ سیف سے شادی کے بعد آغاز میں ماں نہیں بننا چاہتی تھی تاکہ اس پر ذمے داری اور بوجھ نہ آئے،
اس وقت خواہش تھی کہ میرا شوہر ایک اچھا اداکار بنے اور کیریئر پر توجہ دے۔انہوں نے بتایا کہ جب ہم والدین بن گئے تو سیف کی توجہ کیریئر سے ہٹ گئی، فلم ساز کہنے لگے تھے
کہ وہ غیر ذمے دار شخص ہے۔ خیال رہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ شادی کے بعد ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے اور مزاج کے میل نہ کھانے پر باہمی رضامندی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے سے الگ ہوئے تھے۔ بعد ازاں اداکار نے کرینہ کپور سے شادی کی۔