حقائق سامنے آنا شروع! تحریک انصاف کے منخرف ارکین پر کیا دباؤڈالا گیا؟ کون کون وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کئی منحرف اراکین وعدہ معاف گواہ بن کر کمیشن میں آنے کو تیار ہیں ۔
حکومت کی تبدیلی کی سازش کے کردار بے نقاب ہونے چاہئیں ، اب تو کئی منحرف اراکین بھی وعدہ معاف گواہ بن کر کمیشن میں آنے کو تیار ہیں کہ انہیں کیسے تحریک انصاف چھوڑنے کیلئے مجبور کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے معیشت کے بخیے ادھیڑ دیے ، آج عام آدمی مہنگائی کے ایک عفریت کا سامنا کر رہا ہے۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بھی امریکی سازش کی تحقیقات کے لیے ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان بطور پی ٹی آئی چئیرمین سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے
کہ تحقیقات کی جائیں ، ہم چاہتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ، عمران خان کا مطالبہ صرف یہ ہے کہ قوم کا حق بنتا ہے کہ حقیقت تک پہنچا جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا
کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی معاملات کی تشریح نہیں کرنی چاہئیے ، وہ خود کہتے ہیں کہ فوج کو سیاست سے دور رکھیں ، جب پہلی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تو مراسلہ دیکھا گیا ، میٹنگ میں عسکری لیڈر شپ کے ایک صاحب نے کہا
کہ حقائق ، رائے کو الگ دیکھنا چاہئیے۔ ، قائق یہ تھے کہ پاکستان کو مراسلے میں سیدھی دھمکی دی جا رہی تھی ، دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان تنہائی کا شکار ہو گا۔