ناراض ساتھی کی واپسی ہوگئی!!! پارٹی میں جشن کا سماں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف میں لوٹے آنے کی وجہ سے متعدد پرانے ساتھی چیئرمین عمران خاں سے ناراض ہو گئے تھے
اب جب لوٹوں نے کپتان کو دھوکا دیا ہے تو کپتان کو پرانے اور وفادار ساتھیوں کی یاد ستانے لگی جس کی وجہ سے ایک بہت پرانے اور وفادار ساتھی کی پارٹی میں واپسی ہوئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ناراض رہنماء حامد خان نے ملاقات کی ، جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، حامد خان نے کہا کہ لگتا خان صاحب کو احساس ہوگیا کہ پرانے لوگ ہی ٹھیک تھے،
پارٹی کو دوبارہ اسی نعرے سے آگے بڑھائیں جس کے کیلئے بنائی گئی تھی۔اے آروائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ناراض رہنماء حامد خان نے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی،
بتایا گیا ہے کہ حامد خان کے ساتھ ملاقات کرنے والوں میں پرانے رہنماء بھی شامل تھے، حامد خان نے اکیلے ملنے کی بجائے پرانے رہنماؤں کے ساتھ ملنے کی بات کی تھی۔ سینئر قانون دان اور بانی رہنماء پی ٹی آئی حامد خان نے کہا کہ لگتا خان صاحب کو احساس ہوگیا
کہ پرانے لوگ ہی ٹھیک تھے، پارٹی کو دوبارہ اسی نعرے سے آگے بڑھائیں جس کے کیلئے بنائی گئی تھی۔ مزید برآں جے یوآئی شیرانی گروپ کے مولانا شیرانی کی قیادت میں وفد نے خیبرپختونخواہ ہاؤس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی،
جس میں ملک کی سیاسی اورمذہبی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر جے یوآئی شیرانی گروپ اور پی ٹی آئی نے مستقبل میں مل کرچلنے پر اتفاق کیا۔ شیرانی گروپ نے تحریک انصاف کے ساتھ مذہبی سیاسی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔