in

40 لاکھ روہے ۔۔ پاکستان کے ان 4 مشہور مارننگ شو میزبان کی تنخواہ تقریباً کتنی ہے

40 لاکھ روہے ۔۔ پاکستان کے ان 4 مشہور مارننگ شو میزبان کی تنخواہ تقریباً کتنی ہے؟

سوشل میڈیا صارفین مشہور شخصیات سے متعلق مختلف معلومات حاصل کرتے ہی رہتے ہیں، کوئی ان کے برانڈ سے متعلق معلومات لینا چاہتا ہے تو کوئی ان کے کپڑوں سے متعلق۔۔

ندا یاسر:

پاکستان کے مارننگ شوز میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایک مارننگ شو ندا یاسر کا بھی ہے، جو کہ صبح کے وقت ہر دوسری خاتون دیکھ رہی ہوتی ہیں۔

لیکن ندا یاسر کے شو کی شہرت اس لیے بھی بڑھ گئی جب انہوں نے سوشل میڈیا کے ستاروں کو بلانا شروع کیا، پاپیولر بائیو کے مطابق ندا یاسر تقریبا 1 سے 5 ملین ڈالرز سالانہ کماتی ہیں۔

دوسری جانب ندا کے شوہر نے اس بات کا انکشاف کر دیا کہ مجھے خود نہیں پتہ کہ ندا کی تنخواہ کتنی ہے، کہتے ہیں “باخدا، خدا کو حاضر ناضر جان کر کہتا ہوں مجھے نہیں معلوم ندا کی تنخواہ کتنی ہے۔ مجھے معلوم ہونی بھی نہیں چاہیے اور مجھے تنخواہ سے متعلق ندا کی بات بھی نہیں کرنی چاہیے۔

عامر لیاقت حسین:

مشہور ہوسٹ اور رمضان ٹرانسمیشن کے بانی عامر لیاقت حسین نے مارننگ شو کی دنیا میں جب قدم رکھا تو ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

عامر لیاقت حسین نے رمضان ٹرانسمیشن سمیت انعام گھر اور دیگر شوز سے لاکھوں روپے کمائیں ہیں، لیکن اس حوالے سے تصدیق شدہ ذرائع کچھ کہنے سے قاصر ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ان کی آمدنی 40 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

شائستہ لودھی:

شائستہ لودھی کا شمار بھی ان چند میزبانوں میں ہوتا ہے جو کہ مارننگ شو کی دنیا میں کافی پرانا نام ہے۔ نت نئے انداز سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے والی مارننگ شو ہوسٹ کا اپنا کلینیک بھی ہے جہاں وہ اسکن سے متعلق کلائنٹس کی شکایت کو دور کرتی ہیں۔

شائستہ اب مارننگ شو تو ہوسٹ نہیں کر رہی ہیں البتہ پاپیولر بائیو کی رپورٹ کے مطابق شائستہ کی 2020 میں سالانہ آمدنی تقریبا 10 لاکھ سے زائد تھی، جبکہ حال ہی میں نشر ہونے والے شائستہ کے ڈرامے پردیس میں بھی مارننگ شو ہوسٹ کی اداکاری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا گیا۔

ساحر لودھی:

ساحر لودھی بھی مارننگ شو کی دنیا میں ایک ایسا نام ہے جسے مقبولیت مل رہیساحر لودھی ان دنوں بول نیوز پر مشہور پروگرام کر رہے ہیں، جو کہ سوشل میڈیا پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

پاپیولر بائیو کے مطابق ساحر لودھی تقریبا 1 سے 5 ملین ڈالرز سے زائد کماتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیوی کی دل جوئی کے 5 بہترین جملے جو ہر شوہر کو جاننا ضروری ۔ ۔ ۔

جب قیصر روم نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خط لکھا