in

بریکنگ نیوز!!جماعت اسلامی ختم ہو گئی ؟ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تبددیلی حکومت چھا گئی ، مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد جماعت اسلا می پر ہاتھ صاف کر دیا، اہم ترین شمولیت نے جماعت اسلامی کا صفایا کر دیا جب کہ قبل ازیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کئی اہم شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہو چکی ہیں۔ اب جماعت اسلامی کے رہنما زبیر فاروق خان اپنے

ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر فرید رحمان نے اسلام آباد کے تنظیمی عہدیداران کے ہمراہ زبیر فاروق خان سے ملاقات کی، فرید رحمان نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی اور کہا کہ زبیر فاروق خان کی شمولیت وزیراعظم عمران خان کی ملکی و غیرملکی سطح پر اختیار کی جانے والی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبیر فاروق خان اور تحریک انصاف کی تنظیم مل کر اسلام آباد میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان کے صوبے بلوچستان کے گورنر امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ امان اللہ یاسین زئی نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا ہے۔ انہیں اکتوبر 2018 میں بلوچستان کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ خیال رہے چند ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران گورنر بلوچستان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اپریل کے آخر میں ہونے والے اس دورے کے بعد وزیر اعظم نے گورنر بلوچستان کو خط لکھ کر ان سے عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔تاہم اس وقت امان اللہ یاسین زئی نے مستعفی ہونے سے انکار کیا تھا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اکتوبر 2018 میں محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو گورنربلوچستان مقررکیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مولانا طارق جمیل نے کس پاکستانی حکمران کو بہترین وزیراعظم قرار دیا؟جانیں 

حیران کن انکشاف : اپنے انتقال سے ایک دن قبل عبدالقادر نے عمران خان کے حوالے سے کیا پیشگوئی کی تھی ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا