in

ہم بھی ایک اسلامی ملک و معاشرہ ہیں ، خواتین کے حوالے سے آپ ہمیں دیکھ لیں ۔۔۔۔۔۔

ہم بھی ایک اسلامی ملک و معاشرہ ہیں ، خواتین کے حوالے سے آپ ہمیں دیکھ لیں ۔۔۔۔۔۔

کابل(ویب ڈیسک) ترجمان تالبان سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سابق کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا اور تمام اختیارات امارات اسلامی کے پاس ہیں جو افغان عوام کی واحد اور حقیقی نمائندہ ہے ۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تالبان کی کارروائیوں سے متعلق امارتِ اسلامیہ

نے اہم حکم نامہ جاری کر دیا۔ عبوری وزیرِ اعظم محمد حسن اخوند کے نام سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ بغیر اجازت کسی کے گھر یا کاروباری مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی،کسی گھر یا کاروباری مرکز سے کوئی بھی سامان اٹھایا جائے نہ تلاشی لی جائے ۔ تالبان کنٹرول کے بعد پہلی مرتبہ تین ملکوں سے پروازوں کی کابل آمد ہوگئی ، نئی دہلی، ستنبول اور تاشقند سے ایک ایک پرواز کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔ یورپی یونین نے افغانستان کے لیے امداد کی مد میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم مختص کر دی۔یورپی یونین کی صدر ارسلا وان دیر لیین نے کہاے کہ یورپی یونین کی انسانی بنیادوں پر امداد کی ایک فلائٹ ہنگامی امداد لے کر کابل پہنچ گئی جبکہ مزید امداد جلد افغانستان پہنچے گی۔ کابل میں تالبان نے جبری طور ہر تعلیم کے حق میں احتجاج کرنے والی خواتین کو منتشر کر دیا۔ چینی حکومت کی جانب سے افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔ افغانستان میں تعینات چینی سفیر وانگ یو نے کہا کہ رواں سال خشک سالی ، وبا کی تیسری لہر اور عبوری حکومت کے قیام کے بعد معمول کا نظام آہستہ آہستہ بحال ہونے کے تحت افغانستان کو فوری عالمی برادری کی حمایت اور مدد کی ضرورت ہے ۔ قطر اور یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کاروں نے افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کومایوس کن قرار دے دیا ، قطر ی وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں دیکھے گئے حالیہ اقدامات میں سے چند کو دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ۔ہمیں تالبان کے ساتھ مشغول رہنے کی ضرورت ہے ، ہم تالبان کو یہ بتانے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ مسلم ممالک اپنے قوانین کیسے چلا سکتے ہیں اور وہ خواتین کے مسائل سے کیسے نمٹ سکتے ہیں ۔ایک مثال قطر کی ریاست ہے جو ایک مسلم ملک ہے ، ہمارا نظام ایک اسلامی نظام ہے (تاہم) ہمارے ہاں خواتین حکومت میں اور اعلیٰ تعلیم میں مردوں سے زیادہ ہیں ۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے دوحہ میں ملاقاتوں کے دوران قطری اعلیٰ سفارتکار کی بات کی تائید کی اور کہا کہ افغانستان میں حال ہی میں ہونے والی چند چیزیں کافی مایوس کن ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ افغان نئے سرے سے حکومت کو سنبھال سکیں گے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

” میاں بیوی اور دھاگے سے لٹکتا ہوا ایک سیب “ ریٹنگ کے چکر میں جگن کاظم کے مارننگ شو میں تمام حدیں پار کر دی گئیں ، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

44 سال کی عمر میں انتقال ہوا کیونکہ ۔۔ سرکس میں کام کرنے والا عالم چنا دنیا کا لمبے قد والا آدمی کیسے بنا؟ قومی ہیرو کی کہانی