in

‍قرآن پڑھانے کے دوران بارگاہ خداوندی سے بلاوے پر لبیک کہہ دیا

‍قرآن پڑھانے کے دوران بارگاہ خداوندی سے بلاوے پر لبیک کہہ دیا

تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن کا علم سیکھے اور دوسروں کو سکھائے، یہ ایک قرآنی آیت کا مفہوم ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ‍قرآن کی تعلیم دینا نہ صرف اس دنیا میں قدرو منزلت کا باعث ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی بڑے درجات کا سبب ہے-

ایسی ہی ایک خاتون شیخہ عتیق بھی تھیں جن کا تعلق سعودی عرب کے شہر ریاض سے تھا ۔ شیخہ ریاض کے ایک اسکول میں بچیوں کو قرآن کی تعلیم دینے پر مامور تھیں ان کا شمار ایسی معلمات میں ہوتا تھا جو کہ اپنی طالبات کے لیۓ ایک مثال تھیں-

ان کی طالبات کا ان کے حوالے سے یہ کہنا تھا کہ وہ نرم فطرت اور ہر وقت مسکراتے رہنے والی استاد تھیں جو طالبات میں اپنی نرم طبیعت کی وجہ سے بہت مقبول تھیں کچھ دن قبل شیخہ عتیق روزمرہ کی طرح کلاس روم میں آئیں اور انہوں نے پڑھانا شروع کر دیا- مگر اچانک بارگاہ خداوندی سے بلاوے کے سبب اچانک حرکت قلب بند ہونے کے سبب وہ کرسی سے گر گئیں-

جس پر طالبات نے فوری طور پر پرنسپل کو بلوایا جنہوں نے ہنگامی طبی امداد کے یونٹ کو اور ایمبولنس کو بلوایا مگر ان کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں اور شیخہ عتیق نے ہسپتال جانے سے قبل ہی دم توڑ دیا-
ان کے والد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی بیٹی صرف قرآن کی تعلیم ہی نہ دیتی تھیں بلکہ ان کی پوری زندگی اس کی عملی تفسیر تھی اور وہ اسلام کے تمام ارکان پر سختی سے کاربند رہتی تھیں۔

عملی زندگی میں سنت نبوی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق پیر اور جمعرات کے نفلی روزے رکھنا ان کی عادت میں شامل تھا یہاں تک کہ جس وقت انہوں نے داعی اجل کے بلاوے پر لبیک کہا اس وقت بھی وہ روزے کی حالت میں تھیں-

ان کی اس ناگہانی موت نے ان کی طالبات اور ساتھی اساتذہ کو سخت صدمے سے دوچار کر دیا اور وہ سب ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں-ان کے والد کا یہ کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی روزے کی حالت میں موت اور قرآن کی تعلیم دینے کے دوران موت اس بات کا ثبوت ہے کہ بارگاہ خداوندی میں ان کی قرآن کی تعلیم دینے کی کوششوں کو قبولیت ملی ہے-

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شادی کیوں کی جاتی ہے؟ اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی تو ضرور پڑھیں

ایک وقت کا کھانا 56کروڑ روپے میں، کہاں ملتا ہے؟ کون کھاتا ہے؟ جانئے