بلی کو کئی بار ہٹانے کی کوشش کی ۔۔ مشہور مفتی کی پالتو بلی قبر پر کیا کرتی ہے؟
جب کبھی آپ کسی پالتو جانور کو دل سے پیار کرتے ہیں تو وہ بھی آپ سے اپنے جذبات کو بیان کرنا شروع کر دیتا ہے، اب جیسے کہ کتے سے جب پیار کیا جاتا ہے تو کتا دم ہلا کر محبت کا اظہار کرتا ہے اسی طرح بلی بھی ہے جو کہ انسان کے چپٹ کر اپنی محبت کا اظہار کرتی ہے۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے مفتی معمر زرکولک اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے جب ان کی وفات کے بعد ان کی پالتو بلی ان کی قبر پر ہی موجود تھی۔
مفتی معمر سربیا کے ان اسلامی رہنماؤں میں سے ایک تھے جنہیں سربیا سمیت سرجن ریجن میں ایک اہم اسلامی رہنما کے طور پر پسند کرتے تھے۔
مفتی معمر ایک ایسی شخصیت کے مالک تھے جو کہ اسلام کے دفاع میں پُر اثر بیانیہ رکھتے تھے، اور ان کے اس بیانیے کو مسلم امہ میں خاص اہمیت حاصل تھی۔
ان کی پالتو بلی اس وقت س کی توجہ کا مرکز بن گئی جب ان کی وفات کے بعد ان کی قبر پر پالتو بلی موجود تھی۔
مفتی معمر کی بلی ان کی میت کے بھی قریب رہنا چاہتی تھی، جبکہ کئی بار ہٹانے کے باوجود بھی بلی قبر کے پاس سے نہیں ہٹ رہی تھی۔ مفتی معمر اس بلی سے بےحد پیار کرتے تھے، جس کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔