عمر شریف کی خواہش پوری کر دی گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمر شریف کی خواہش پوری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عظیم کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے جواد عمر کا اہم بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنے والد کی خصوصی خواہش کا اظہار کیا۔ جواد عمر نے بتایا کہ ان کے والد کی خواہش تھی۔
کہ انتقال کے بعد ان کی تدفین عبد اللہ شاہ غازی مزار میں کی جائے۔عمر شریف کے صاحبزادے نے سندھ حکومت سے درخواست کی کہ عبد اللہ شاہ غازی مزار کے قریب ان کے والد کی تدفین کی اجازت دی جائے۔ اس حوالے سے سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ سعید غنی نے جواد عمر کی درخواست منظور کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ “مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق انکی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے”۔ اس سے قبل جاری ایک بیان میں وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال سے پاکستان ایک بڑے فنکار سے محروم ہوگیا، عمر شریف کے انتقال سے فنِ کامیڈی خلاء پُر کرنا ناممکن ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمرشریف کی میت کراچی پہنچنے اور تدفین کے انتظامات میں سندھ حکومت تعاون کرے گی۔ عمر شریف کے انتقال کے سوگ میں ریلی کو منسوخ کردیا، عمر شریف کے انتقال سے فنِ کامیڈی خلاء پُر کرنا ناممکن ہے۔ واضح رہے لیجنڈری اسٹیج ادکار اور کامیڈین عمر شریف جرمنی میں وفات پا گئے۔ معروف ادکار اور کامیڈین عمر شریف انتقال کر گئے۔ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جایا جا رہا تھا تاہم طبعیت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دنیا سے رخصت ہو گئے۔