in

خوش قسمت ہوں، جو غلاف کعبہ سی رہا ہوں ۔۔ بابر اعظم کی عمرہ کرتے ہوئے اور غلاف کعبہ سیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

خوش قسمت ہوں، جو غلاف کعبہ سی رہا ہوں ۔۔ بابر اعظم کی عمرہ کرتے ہوئے اور غلاف کعبہ سیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی کھلاڑی اگرچہ کھیل کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر یہی کھلاڑی سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کرنا جانتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں مکے میں ہیں، جہاں وہ عمرہ بھی کر رہے ہیں اور دیگر مقدس مقامامت کی زیارت بھی کر رہے ہیں۔

بابر اعظم کے علاوہ فخر زمان اور شاہین شنواری بھی مکے میں موجود ہیں اور عمرے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

اس سب میں کھلاڑی مدینے منورہ اور مکے میں گزارے لمحات کو سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں۔ بابر نے بھی اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر دوران عمرہ تصاویر شئیر کی ہیں۔

ایک ایسی ہی تصویر بابر اعظم کی بھی وائرل ہے جس میں بابر غلا کعبہ کو سی رہے ہیں۔ آنکھوں میں عزت، چہرے پر عاجزی اور انکساری اور بہت ہی محتاط انداز میں غلاف کعبہ کو سی رہے ہیں۔

عام طور پر بابر اعظم ہر کام دل لگا کر کرتے ہیں، جبکہ اس مقدس کام میں بھی بابر اعظم نے پوری توجہ مرکوز رکھی، ساتھ ہی انہیں یہ احساس بھی ہوا کہ انہیں اللہ نے موقع دیا کہ وہ آج غلاف کعبہ کو سی رہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا “جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اسے ہر بیماری سے نجات مل جائے یہاں تک کہ رنج و غم سے بھی اور اس کی عمر دراز ہو، تو وہ یہ دعا پڑھے۔۔۔۔۔۔۔۔

سلطان سے دغا کیا اور انگریز سے وفا کی