in

شکریہ پشاور، عوام کے سمندر نے اپنا فیصلہ سُنا دیا ۔۔ علی محمد نے جلسہ کے نام پر ناسا کی تصویر شیئر کردی

شکریہ پشاور، عوام کے سمندر نے اپنا فیصلہ سُنا دیا ۔۔ علی محمد نے جلسہ کے نام پر ناسا کی تصویر شیئر کردی

تحریکِ انصاف نے کل رات پشاور میں ایک کامیاب جلسہ کیا۔ جلسے میں عوام کی جوق در جوق شرکت نے چار چاند لگا دیے۔ اتنا رش تھا کہ دور دور تک انسانوں کے سر ہی دکھائی دے رہے تھے۔ پشاور کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ کہا جائے تو کچھ مزاحقہ نہ ہوگا۔ کل کے کامیاب جلسے میں جہاں عوام نے عمران خان کا ساتھ دیا وہیں بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی اور مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جس پر پولیس نے جوابی لاٹھی چارج کیا۔

کامیاب جلسے کی تصاویر اور ویڈوز علی محمد خان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ لیکن ان تصاویر میں سے ایک تصویر انہوں نے ایسی شیئر کی جو جلسے کی نہیں تھی بلکہ ‏امریکی خلائی ادارے ناسا کی 2014 کی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے لی گئی ایک برقی آلودگی سے متعلق تصویر تھی جس کو وہ جلسے کا فضائی منظر سمجھ رہے تھے۔

جب انہوں نے یہ تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر تو جیسے ہنگامہ مچ گیا۔ ہر کوئی ان کی اس تصویر کا مزاق اُڑانے لگا۔ کسی نے کہا جلسہ کچھ زیادہ ہی کامیاب ہوگیا تھا جس پر فضائی مناظر کی کانپیں ٹانگنے لگیں۔

ہر کوئی اس تصویر کی تردید کرتا دکھائی دے رہا ہے، وہیں علی محمد صاحب نے اس تصویر کو اپنے اکاؤنٹ سے فوری ڈیلیٹ بھی کر دیا۔ ٹوئٹر پر #deleted ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کسی نے لوٹا لٹکایا تو کوئی چارپائی اور وہیل چیئر پر بیٹھ کر آیا ۔۔ ایسا جذبہ آپ نے پہلے نہیں دیکھا ہو گا، پشاور جلسے میں کیا کچھ ہوا؟ ویڈیو وائرل

عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کر سکتی ہیں،سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی کا خدشہ