in

کسی نے لوٹا لٹکایا تو کوئی چارپائی اور وہیل چیئر پر بیٹھ کر آیا ۔۔ ایسا جذبہ آپ نے پہلے نہیں دیکھا ہو گا، پشاور جلسے میں کیا کچھ ہوا؟ ویڈیو وائرل

کسی نے لوٹا لٹکایا تو کوئی چارپائی اور وہیل چیئر پر بیٹھ کر آیا ۔۔ ایسا جذبہ آپ نے پہلے نہیں دیکھا ہو گا، پشاور جلسے میں کیا کچھ ہوا؟ ویڈیو وائرل

عمران خان نے کل پشاور میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ امید سے زیادہ لوگوں کی آمد نے جلسے کو کامیاب بنا دیا۔ اس جلسے میں جہاں نوجوانوں، بچوں، بوڑھوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی وہیں بیماروں اور معذوروں نے بھی اپنی شرکت سے یہ بات واضح کردی کہ سیلیکٹڈ اور امپورٹڈ حکومتمیں کیا فرق ہے۔ کل کے جلسے کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ کھمبے پر بیٹھا یہ شخص اتنی اونچائی سے خان صاحب کا خطاب سن رہا ہے۔ کئی لوگ تو پول پر چڑھ گئے تاکہ وہ خان صاحب کو دیکھ سکیں اور بآسانی سن سکیں کیونکہ جلسے کے پنڈال میں اتنا رش تھا کہ پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں تھی

ان باپ بیٹوں کی تصویر بھی ٹوئٹر پر خوب وائرل ہوئی جس میں انہوں نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر تحریر ہے اگلی باری پھر نیازی۔ اس بات سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ساڑھے 3 سال کی حکومت میں عمران خان نے کتنے لوگوں کو خود سے متاثر کیا جو آج ان کے لیے رمضان میں بھی نکل پڑے ہیں۔

پشاور جلسے کی ویڈیوز میں یہ ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی جس میں دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ڈرون کیمرے کے نیچے لوٹا لٹکا کر لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے گئے اور امپورٹڈ حکومت کو نامنظور کہا گیا۔

دوسری وائرل ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایک شخص چارپائی پر لیٹ کر جلسے میں شرکت کرنے کے لیے پہنچا جس نے کہا کہ عمران خان absolutely not کا نعرہ لگاتا ہے اور اسی کے تحت کام کرتا ہے، میں ہر حال میں اس کا ساتھ دوں گا۔

اس جلسے میں ایک شخص وہیل چیئر پر بیٹھ کر آیا تو ضعیف بابا نے بھی تحریکِ انصاف کا پرچم تھامے شرکت کی۔

یہ ویڈیو بھی ٹوئٹر پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں تحریکِ انصاف کے کارکن جلسے میں شرکت کرنے کے لیے جا رہے ہیں، ساتھ ہی اپنے پاؤں کے ساتھ رسی میں لوٹا باندھا ہوا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان آج غصے میں تھے کیونکہ ۔۔ پشاور جلسے میں سابق وزیراعظم نے کون سا بڑا اعلان کر دیا؟

شکریہ پشاور، عوام کے سمندر نے اپنا فیصلہ سُنا دیا ۔۔ علی محمد نے جلسہ کے نام پر ناسا کی تصویر شیئر کردی