in

بلقیس ایدھی کی طبعیت شدید ناساز ۔۔ اسپتال داخل کر دیا گیا

بلقیس ایدھی کی طبعیت شدید ناساز ۔۔ اسپتال داخل کر دیا گیا

محسن انسانیت عبدلستار ایدھی کی اہلیہ کی طبعیت ناساز ہو گئی ہے اور اس وقت وہ اسپتال میں داخل ہیں، ان کی یہ تصویر وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی خاتون اول سفید لباس میں ملبوس ہیں اور بلقیس ایدھی کے پاس کھڑی ہیں، ان کے سر پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔

اس خبر سے متعلق تفصیلات پاکستان کی خاتون اول تہمینہ درانی کی ٹویٹ کے بعد سامنے آئی،تہمینہ درانی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ بلقیس ایدھی کی عیادت کیلئے اسپتال گئیں تو وہ اور بلقیس ایدھی بہت روئیں، بلقیس جی اپنے مرحوم شوہر کو یاد کر کے روتی رہیں اور میری آنکھوں میں بلقیس کیلئے آنسو آئے ، ان کی طبعیت بہت خراب ہے

اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے جب مجھے پہلی بار خاتون اول کہا تو میں جھنجھلا گئی، بے شک ایدھی کی بلقیس کی برابری کوئی خاتون اول نہیں کر سکتی

بلقیس ایدھی کی بیماری سے متعلق ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ انہیں بلڈ پریشر کا مرض ہے اور یہ چند روز سے اسپتال میں داخل ہیں تاہم اب ان کی طبعیت میں کچھ بہتری آ رہی ہے۔

یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جب وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کا دورہ کیا تو ان کی اہلیہ ان کے ساتھ موجود نہیں تھیں لیکن وہ تھیں کراچی میں ہی

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں صاف دیکھا جا سکتا تھا کہ وہ محسن انسانیت ڈاکٹر عبدلستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ خوانی کر رہی ہیں اور اس کے بعد وہ بلقیس ایدھی کی عیادت کیلئے اسپتال بھی گئیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہر لمحہ شہادت کی خواہش کرتا تھا، رمضان میں شہید ہو گیا ۔۔ پاکستانی فوج وہ شہید جوان، جس کی داڑھی ہی اس کی پہچان بنی، شہید کی تصویر اور ویڈیو وائرل

عمران خان آج غصے میں تھے کیونکہ ۔۔ پشاور جلسے میں سابق وزیراعظم نے کون سا بڑا اعلان کر دیا؟