in

عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ۔۔

عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ۔۔

سابق وزیرِ اعظم اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اب ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔

آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو میڈیا کے سوالات پر ان کا کہنا تھا کہ پاور شو کے متعلق انھیں کچھ کہنے کی ضرورے نہیں۔

عزت دینے والا اللہ ہے۔ جبکہ عمران خان کے زیرِ صدارت ہونے والے پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں پارٹی کے اراکین نے اسمبلی سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا،

پارٹی نے عمران خان کو اپنے ساتھ کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ استعفوں سے متعلق عمران خان کا ہر فیصلہ قبول کیا جائے گا

جس کے بعد عمران خان نے کہا کہ ان کا یہی فیصلہ ہے کہ ہم اسمبلی سے استعفے دیں گے۔ میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا اور اگر اکیلے بھی استعفیٰ دینا پڑا تو دوں گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بابا بلھے شاہ کی نماز جنازہ کوئی کیوں پڑھنے کوتیارنہیں تھا

میں نے منت مانی تھی کہ بال نہیں کاٹوں گی جب تک کعبہ نہ چلی جاؤں ۔۔ وہ وقت جب زرتاج گل عمرہ کی ادائیگی کا بتاتے ہوئے رو پڑیں