اربوں کی جائیداد کے مالک سیف علی خان!!! سابقہ اہلیہ سے 100 روپے ادھار مانگنے پر کیوں مجبور ہوئے؟
ممبئی: (ویب ڈیسک) بولی وُڈ اداکار اور پٹودی کے نواب سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کی علیحدگی کو کئی سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی ان سے جڑی کہانیاں فلم انڈسٹری کے گلیاروں میں گونجتی نظر آتی ہیں۔
ایسا ہی ایک قصہ پٹودی خاندان کے چشم و چراغ سے منسوب ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اربوں کی جائیداد کے مالک سیف علی خان نے ایک بار امریتا سنگھ سے 100 روپے ادھار لیے تھے۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ نوابوں کے چہیتے کسی سے 100 روپے قرض کیوں مانگیں گے۔ لیکن یہ سچ ہے کہ 20 سالہ سیف نے شادی سے پہلے گھر سے نکلتے وقت امریتا سنگھ سے پیسے مانگے تھے۔ اس کہانی کا انکشاف خود سیف علی خان اور امرتا سنگھ نے سمی گریوال کے شو میں کیا تھا۔ سمی گریوال کے شو میں اس کہانی کا انکشاف کرتے ہوئے امریتا سنگھ نے کہا
کہ سیف 2 دن تک میرے گھر رہے، اس کے بعد انہیں شوٹنگ پر جانا پڑا۔ ویسے، سیف نے مجھ سے 100 روپے ادھار مانگے تھے کیونکہ اس دوران ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔ امرتا کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں کہا تھا کہ آپ میری گاڑی لے سکتے ہیں، سیف نے کہا کہ نہیں، پروڈکشن ہاؤس نے میرے لیے گاڑی بھیجی ہے۔
میں نے ان سے کہا کہ نہیں تم میری گاڑی لے لو، اس بہانے تم میری گاڑی واپس کرنے کے لیے میرے پاس تو آؤ گے۔ دراصل پہلی ڈیٹ کے بعد امرتا، سیف سے دوبارہ ملنا چاہتی تھیں۔ جس کی وجہ سے انہوں نے سیف سے کہا کہ وہ ان کی گاڑی لے جائیں۔طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد سیف اور امرتا نے سال 1991 میں ایک دوسرے سے شادی کی۔
شادی کے بعد ان دونوں کے دو پیارے بچے پیدا ہوئے۔ جن کا نام انہوں نے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان رکھا۔ لیکن تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے امرتا اور سیف نے اپنے راستے جدا کر لیے اور سال 2004 میں ایک دوسرے سے طلاق لے لی۔