مرنے سے قبل بالی وُوڈ کے ان اداکاروں نے اپنی جائیداد کی کیا وصیت کی تھی؟
ممبئی: (ویب ڈیسک) شوبز سے وابستہ افراد بےحد محنت کر کے نام اور پیسہ کماتے ہیں تاہم بالی وُڈ کے چند ایسے اداکار بھی گزرے ہیں جو اپنے مرنے سے قبل ہی اپنی جائیداد کو غریبوں میں تقسیم کرنے کی وصیت کر گئے تھے۔ بالی وُڈ کے وہ کونسے اداکار ہیں جو دنیا سے بچھڑنے سے پہلے ہی اپنی جائیداد غریبوں میں عطیہ کر گئے تھے آیئے جانتے ہیں۔
سشانت سنگھ راجپوت:بالی وُڈ کے مشہور اداکار اور سب کے دلوں پر راج کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت دو سال قبل بےحد کم عمر میں ہی اپنے مداحوں سےبچھڑ گئے تھے تاہم آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ وہ اتنی کم عمر میں بھی اپنے مرنے کے بعد اپنی جائیداد کو کس طرح تقسیم کرنا ہے یہ وصیت کر چکے تھے۔
رپورٹ کے مطابق سشانت نے اپنے اثاثوں کا بڑا حصہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی انہیں ہمیشہ سے خواہش تھی تاہم اہلخانہ نے اداکار کی موت کے بعد تمام جائیداد غریبوں میں عطیہ کردی تھی، یاد رہے کہ بھارت کے سکیورٹی ادارے اداکار کی موت کی وجوہات پر تحقیقات کررہے ہیں۔سری دیوی:
سری دیوی کو بھارت میں کسی دیوی سے کم نہیں سمجھا جاتا بالی وڈ پر راج کرنے والی ادکارہ سری دیوی کا انتقال 2018 میں ہوا جس کے بعد ان کے شوہر بونی کپور نے اداکارہ کی خواہش کے مطابق ان کے اثاثوں کا نصف حصہ غریبوں میں عطیہ کیا۔ جبکہ گاؤں میں اداکارہ کے نام سے منسوب اسکول کی بنیاد بھی ڈالی گئی جہاں غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جاتی تھی۔
یاد رہے کہ اداکارہ کے اہل خانہ کے مطابق سری دیوی کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی جبکہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت حادثاتی طور پر باتھ روم کے باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔عرفان خان:بالی وڈ کے مایاناز اداکار عرفان خان 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد 53 برس کی عمر میں کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے اپریل 2020 کو زندگی کی بازی ہار گئے ان کی زندگی میں تو لوگ ان کے مزاج اور ان کے اخلاق کے دیوانے تھے ہی تاہم وہ ایک اچھے انسان تھے یہ انہوں نے مرنے کے بعد بھی ثابت کر دکھایا۔اداکار کی موت کے بعد ان کی اہلیہ نے عرفان کی خواہش کے مطابق ان کی جائیداد کا بڑا حصہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا، یاد رہے کہ عطیہ کیے گئے
اثاثوں کی مالیت 600 کروڑ تھی۔ سدھارتھ شکلا:سدھارتھ کی موت نے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا بھارت کے مشہور پروگرام ‘بگ باس 13’ سے شہرت حاصل کرنے والے سدھارتھ کا گزشتہ برس ستمبر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے وصیت میں اپنے تمام اثاثے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کہا جاتا ہے کہ سدھارتھ شکلا کے اثاثوں کی مالیت 50 کروڑ تھی
جو کہ ان کی موت کے بعد غریبوں میں عطیہ کر دی گئی۔لتا منگیشکر: بالی وڈ کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر رواں برس ماہ فروری میں 92 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں، کہا جاتا ہے کہ معروف گلوکارہ کی وصیت تھی کہ تمام جائیداد عطیہ کردی جائے۔ لتا کورونا کا شکار ہونے کے باعث بریچ کینڈی اسپتال ممبئی میں انتقال کر گئی تھیں جہاں وہ انتقال کر گئیں۔