یہ میری دوسری بیوی ہیں اور۔۔ امیر ترین خاتون عائشہ کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی؟ شوہر نے پہلی بار ان کی زندگی کے متعلق تمام راز کھول دیئے
میک اپ آرٹسٹ اور سوشل میڈیا اسٹار عائشہ سائیں کے میک اپ کی دھوم تو ہے ہی لیکن لوگ جاننا چاہتے ہیں آخر ان کی زندگی میں شامل وہ شخص کون ہے جس کی محبت نے انھیں زندگی سے پیار کرنا سکھایا ہے۔ تو جناب آج ہم آپ کو ملواتے ہیں عائشہ سائیں کے شوہر سے اور یہ بتاتے ہیں کہ انھوں نے کس طرح عائشہ سے شادی کی۔
عائشہ سائیں کے شوہر نے بتایا کہ عائشہ ان کی دوسری بیوی ہیں جبکہ ان کی پہلی بیوی اور بچے سعودی عرب میں رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عائشہ انھیں بہت اچھی لگتی تھیں اور عائشہ کو ہمیشہ سے ہی میک اپ کا شوق تھا لیکن کافی عرصے سے وہ یہ سب چیزیں چھوڑ چکی تھیں اس لئے میں نے انھیں دوبارہ ہار سنگھار کی طرف موڑا۔ انھوں نے عائشہ سے شادی کرنے کے لئے 13 سال تک کوش کی اور بالآخر انھیں پالیا۔
غصہ آجائے تو صرف پانچ منٹ میں موڈ ٹھیک کرنا ہوتا ہے
عائشہ نے نیوز ون کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں میاں بیوی میں اکثر چھوٹی موٹی لڑائیاں بھی ہوجاتی ہیں ایسے میں وہ کہتی ہیں “میں صرف پانچ منٹ کا وقت دیتی ہوں اپنے شوہر کو کہ جس کی بھی غلطی ہے لیکن مجھے منالیں اور سوری بول دیں“
میرے شوہر مجھے تم نہیں کہہ سکتے
عائشہ مزید کہتی ہیں کہ انھوں نے یہ طے کر رکھا کہ ان کے شوہر انھیں تم کہہ کر مخاطب نہیں کرسکتے۔ دونوں میاں بیوی آپ جناب سے بات کرتے ہیں اور اگر اگر عائشہ کے شوہر غلطی سے انھیں تم کہہ دیں تو وہ ناراض ہوجاتی ہیں۔ عائشہ کہتی ہیں کہ “سب سے پہلی چیز انسان کی عزت ہوتی ہے اور یہ عورت کا کام ہے کہ وہ اپنی عزت کیسے کرواتی ہے“
میرے شوہر ہی میری اسپیچ لکھتے ہیں
عائشہ کہتی ہیں کہ میرے شوہر کم بولتے ہیں لیکن ان کی معلومات بہت زیادہ ہیں اس لئے ان کی اسپیچ وغیرہ وہی لکھتے ہیں اور یاددہانی کرواتے ہیں کہ کون سا پوائنٹ لازمی بولنا ہے۔
عائشہ کے شوہر کا سعودیہ میں کنسرکشن کا بزنس ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں نہیں رہتے لیکن عائشہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے شوہر سے ہر دو مہینے بعد ملاقات کرلیتی ہیں۔