غسل اور تیمم کا مکمل اسلامی طریقہ نا پا کی کی حالت میں سونا اور کھانا کھانا کیسا ہے
لاہور(ویب ڈیسک) جب کسی شخص کو اپنے ارد گرد کم از کم ایک میل مسافت تک پانی نہ ملے یا پانی موجو دہونے کی صورت میں پانی کے استعمال سے بیمار ہوجانے یا مرض کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو تو تیمم کرنا جائز ہے، اور تیمم کا طریقہ یہ ہے کہ : پاکی کی نیت کرکے پہلے ایک
بار دونوں ہاتھ مٹی پر مار کر انہیں جھاڑ دے، پھر انہیں سارے منہ پر پھیردے، اسی طرح دوسری بار دونوں ہاتھوں کو مٹی پرمار کے انہیں ہاتھوں پر کہنیوں تک اس طرح مل لے کہ کوئی جگہ باقی نہ رہ جائے، حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: کیا آپ کو یاد نہیں ہے کہ ہم ایک سفر میں ساتھ تھے،
میں اور آپ، (اور ہم دونوں کو غسل کی حاجت ہوئی تو) جہاں تک آپ کی بات ہے، آپ نے نماز ادا نہیں کی تھی کیوں کہ یہ حکم ابھی معلوم نہیں تھا کہ غسلِ جنابت کے لیے پانی نہ ہو تو وضو والا تیمم کافی ہوگا؟ اور جہاں تک میری (عمار کی) بات ہے تو میں نے مٹی میں لوٹ پوٹ ہوکریعنی یہ سمجھ کر کہ غسلِ جنابت کی جگہ تیمم کا طریقہ یہی ہوگا۔ کہ پورے جسم پر مٹی لگائی جائے) نماز ادا کرلی تھی،
پھر میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: آپ کے لیے اتنا ہی کافی تھا اور (یہ ارشاد فرماکر) رسول اللہ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مار کر ان میں پھونکا، پھر انہیں اپنے چہرۂ مبارک پر پھیرا، پھر دونوں ہاتھوں پر پھیرا۔ یہ بات ملحوظ رہے کہ اگر کوئی شخص بیمار ہو اور غسل کرنے کے باعث جان جانے، حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: کیا آپ کو یاد نہیں ہے کہ ہم ایک سفر میں ساتھ تھے، میں اور آپ، (اور ہم دونوں کو غسل کی حاجت ہوئی تو)
جہاں تک آپ کی بات ہے، آپ نے نماز ادا نہیں کی تھی کیوں کہ یہ حکم ابھی معلوم نہیں تھا کہ غسلِ جنابت کے لیے پانی نہ ہو تو وضو والا تیمم کافی ہوگا؟ اور جہاں تک میری (عمار کی) بات ہے تو میں نے مٹی میں لوٹ پوٹ ہوکریعنی یہ سمجھ کر کہ غسلِ جنابت کی جگہ تیمم کا طریقہ یہی ہوگا۔ کہ پورے جسم پر مٹی لگائی جائے) نماز ادا کرلی تھی، پھر میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: آپ کے لیے اتنا ہی کافی تھا
اور (یہ ارشاد فرماکر) رسول اللہ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مار کر ان میں پھونکا، پھر انہیں اپنے چہرۂ مبارک پر پھیرا، پھر دونوں ہاتھوں پر پھیرا۔ یہ بات ملحوظ رہے کہ اگر کوئی شخص بیمار ہو اور غسل کرنے کے باعث جان جانے، یا کسی عضو کے تلف ہونے
یا مرض کے بڑھ جانے کا خوف ہو تو ایسی صورت میں تیمم کرنے کی اجازت ہوگی، لیکن اگر بیماری نہ ہو اور بیماری کا محض اندیشہ ہو یا پانی گرم کرنے کا انتظام ہو یا غسل کے بعد ہیٹر وغیرہ کا انتظام ہو، تو اس صورت میں تیمم کی اجازت نہ ہو گی۔