in

دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پتی! قیمت جان پر آپ دنگ رہ جائیں گے

دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پتی! قیمت جان پر آپ دنگ رہ جائیں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سب سے قیمتی اور مہنگی چائے چین میں فروخت ہوتی ہے جس کی قیمت جان پر قارئین دنگ رہ جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین اور ہانگ کانگ میں فروخت ہونے والی روگائی اور راک ٹی نامی پتی دنیا کی مہنگی ترین چائے ہے

جس کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار ڈالرز (پاکستانی 3 کروڑ 35 لاکھ روپے) سے بھی زائد ہے۔چٹان پر اگنے والی قسم ’راک ٹی‘ کی مزید کچھ اقسام بھی ہیں جن میں ڈا ہونگ پاؤ اور شوئی ژیان مشہور ہیں،

ان اقسام میں سب سے مہنگی چائے کا نام ’نائی لین کینگ روگائی‘ ہے جس کی 25 گرام پتی کی قیمت 4560 ڈالرز اور 1 کلو پتی کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 650 ڈالرز ہے۔ اس پتی سے بننے والی چائے

کے ایک کپ کی مالیت 3500 سے 4000 ڈالرز ہیں اور اس چائے کو صرف مخصوص افراد ہی بناسکتے ہیں جو کافی تجربے کار ہوں۔

چینی بادشاہ کیلئے مخصوص چائے تو 2002 میں پہلی مرتبہ وایو چائے کی 20 گرام پتی 28 ہزار ڈالرز میں نیلام کیا گیا، اسی طرح 2009 میں

ایک اور نایاب سبز چائے کی سو گرام مقدار 31 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوئی جبکہ 2021 میں ایسی ایک چائے ہانگ کانگ کے نیلام گھر میں 72 ہزار ڈالرز میں نیلام کی گئی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی میں گوشت کی کھپت کم ہوکر صرف 30فیصد رہ گئی لیکن وجہ کیا بنی ؟میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے واضح کردیا

اولاد نے گھراور جائیداد بیچ کر ہر ایک نے اپنا اپنا حصہ لے لیا لیکن ماں کسی کے حصے نہ آئی جب 80سالہ بو ڑھی ما ں کی بیٹی اور داماد ملنے آئے تو دیکھتے ہی کیا کہہ کر واپس چلے گے ؟