اللہ کا شکر ہے کینسر کا پہلے ہی پتہ چل گیا ۔۔ صنف آہن کی اداکارہ کبریٰ خان کینسر کے بارے میں بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں
اللہ کا شکر ہے کینسر کا پہلے ہی پتہ چل گیا ۔۔ صنف آہن کی اداکارہ کبریٰ خان کینسر کے بارے میں بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں
سوشل میڈیا پر ایسی کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں مشہور شخصیات اپنے بارے میں کچھ ایسی باتیں بتاتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ اداکارہ کبریٰ خان کا شمار پاکستان کی نوجوان اور مرکزی کردار نبھاتی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے منفرد اور دلچسپ
سوشل میڈیا پر ایسی کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں مشہور شخصیات اپنے بارے میں کچھ ایسی باتیں بتاتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
اداکارہ کبریٰ خان کا شمار پاکستان کی نوجوان اور مرکزی کردار نبھاتی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے منفرد اور دلچسپ انداز کی بدولت سب میں توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
صنف آہن میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جس نے اپنی زندگی میں مشکل وقت نہیں دیکھا، اصل زندگی میں ایک ایسے مشکل وقت سے گزری ہیں جس نے انہیں بہت کچھ سکھا دیا تھا۔
اداکارہ نے دیسی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اپنے اس مشکل وقت کے بارے میں بتایا۔ کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ آج سے دو سال پہلے جب کورونا کا دور تھا، تو اس وقت میرا وزن تھوڑا بہت بڑھ گیا تھا۔ لیکن جب میں لندن گئی اور وہاں ڈاکٹر سے چیک اپ کرایا تو اس وقت مجھے ڈاکٹرز نے کہا کہ ہو سکتا ہے آپ کو کینسر ہو۔کبریٰ خان جب اس واقعے کا ذکر کر رہی تھیں تو ان کی آنکھوں میں اس لمحے کو محسوس کیا جا سکتا ہے کہ وہ آج بھی اسے بھول نہیں پائی ہیں، دوسری جانب اداکارہ ایک ایسی خبر کو سن کر جس کا سوچ بھی نہیں سکتے تھا۔
یہ خبر سن کر کبریٰ خان پہلے تو تھوڑا گھبرا گئیں لیکن جب خود کو سنبھالا تو سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے صحیح وقت پر کینسر سے متعلق بتا دیا۔ کبریٰ بتاتی ہیں کہ ڈاکٹرز نے فورا ممکنہ کینسر کے خطرے سے متعلق مزید چیک اپ اور علاج معالجے کا کہا۔ چونکہ بروقت تشخیص کی وجہ سے کینسر کا ممکنہ خطرہ ٹل گیا تھا، کبریٰ خان بتاتی ہیں کہ بروقت علاج کی وجہ سے اس ٹیومر کو ہٹا دیا گیا، اگر نہیں معلوم ہوتا تو وہ ٹیومر بڑی بیماری کی صورت میں سامنے آتا۔ کبریٰ خان نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں نے سروائیو کیا۔ اداکارہ کی آنکھوں میں وہ آنسو آج بھی موجود ہیں جو کہ انہیں اس لمحے کو بھولنے نہیں دیتے۔