’جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس میں کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ میری عزت کی اور ۔۔“ شہبازشریف نے بڑا اعلان کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ ”موجوہ آرمی چیف نے فیٹف کے اجلاس میں کہا تھا
کہ نوازشریف نے ہمیشہ میری عزت کی ، میں نے جب بھی افواج پاکستان کے حوالے سے کوئی کا م کہا تو انہوں نے مجھے کبھی انکار نہیں کیا‘‘ ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان کی ایک خاتون رکن اسمبلی نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جو پاکستانی افواج کے خلاف زہر افشانی کی ،اس سے بدترین کوئی اور بات نہیں ہو سکتی ، ہم نے اس کی شدید مذمت کی ، یہ ایسا عمل ہے جو آدمی سوچ بھی نہیں سکتا ،یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ،
عمران خان نے آج سے چند سال پہلے لندن میں ایک تقریر کے دوران افواج پاکستان کے بارے میں جو کچھ کہا وہ ڈھکی چھپی بات نہیں ، میں اس پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا ،مزید یہ کہ کلپ یوٹیوب پر بھی ہے جس میں عمر ان خان نے انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی تھی ، نوازشریف نے کبھی ایسی کوئی بات نہیں کی بلکہ سوچا تک بھی نہیں ۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ میں اپنے منہ سے یہ بات نہیں کر رہا، یہ الفاظ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہیں ، فیٹف کے معاملے پر کئی اجتماع ہوئے ، موجودہ آرمی چیف نے کہا کہ ” نوازشریف نے ہمیشہ میری عزت کی ،جب کبھی میں نے افواج پاکستان کے حوالے سے کوئی کام کہا تو انہوں نے مجھے کبھی انکار نہیں کیا ۔“
شہبازشریف کا کہناتھا کہ کاوے موسوی نے غیرمشروط طورپر نوازشریف سے معافی مانگ لی ہے، نوازشریف کی بے توقیری میں آپ نے کوئی کسرنہیں چھوڑی، شریف خاندان کے بارے میں ٹی وی پر پروپیگنڈا کیا گیا ، قوم کاپیسہ ضائع کیاگیا،ملاکیا ؟ دھیلے کی کرپشن کانہ ہوناہماری کامیابی کاثبوت ہے،
انہیں غیرقانونی فنڈزیااثاثے کچھ نہیں ملا، کاوے موسوی نے کہانوازشریف کیخلاف کچھ نہیں ملا، نوازشریف کے منصوبوں کی 74سال میں کوئی مثال نہیں ملتی،20سال کی انکوائری میں نوازشریف کیخلاف کچھ نہیں نکلا، نوازشریف نے غریب قوم کے اربوں،کھربوں کی بچت کی، نوازشریف نے درددل سے قوم کی خدمت کی،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔