in

عالیہ بھٹ نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان سے متعلق بڑی بات کہہ دی

عالیہ بھٹ نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان سے متعلق بڑی بات کہہ دی

عالیہ بھٹ نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان سے متعلق بڑی بات کہہ دی

برلن.. بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی سپراسٹار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو انتہائی خوشگوار قرار دیا ہے۔ عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کے پریمیئر کے سلسلے میں ان دنوں برلن میں موجود ہیں۔ جہاں 72 ویں انٹرنیشنل برلن فلم فیسٹیول میں ان کی

فلم کا ورلڈ پریمیئر ہوگا۔ برلن میں ڈی ڈبلیو اردوکو دئیے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اپنی آنے والی فلم کے بارے میں کہا کہ انہیں گنگو بائی کی زندگی کی کہانی کافی منفرد لگی اسی وجہ سے انہوں نے

یہ فلم کرنے کی حامی بھری۔ اس کے علاوہ وہ سنجے لیلا بھنسالی جیسے منجھے ہوئے ڈائریکٹر کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی تھیں۔ دوران انٹرویو عالیہ بھٹ نے پاکستانی سپراسٹار فواد خان اور علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علی ظفر کے مقابلے فواد خان کے ساتھ زیادہ وقت گزارا اور اسی لیے انہیں فواد خان کو جاننے کا

زیادہ موقع ملا۔ عالیہ بھٹ نے کہا فواد خان نے فنکارانہ اور ثقافتی لحاظ سے بطور اداکار سینما میں جو اثرات چھوڑے ہیں ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے الفاظ کم پڑجاتے ہیں۔ فواد خان کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ تھا، بطور فنکار میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ عالیہ بھٹ نے کہا ان کے نزدیک موسیقی، اداکاری، ثقافت اور

فن کی کوئی سرحد نہیں۔ جو دل کو چھو جاتا ہے وہی ہم پسند کرتے ہیں۔عالیہ بھٹ نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے پیغام دیا کہ اپنے کیریئر کی شروعات سے ہی میں آپ لوگوں کا سپورٹ دیکھتی آرہی ہوں۔ میرے والد مہیش بھٹ نے مجھے کہا تھا کہ پاکستان میں تمہارے بہت سارے چاہنے والے ہیں انہیں ہمیشہ پیار دینا۔

لہذا میں پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کی ہمیشہ شکرگزار ہوں۔ عالیہ بھٹ نے تمام پاکستانی مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ان کی آنے والی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ دیکھیں جو کہ 25 فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیول کا جھنجھٹ ختم!!! پاکستانی نژاد امریکی شہری نے بڑے بڑوں کو حیران کر دیا، سن کر آپ حیران رہ جائیں

خام تیل کی قیمت 300ڈالر فی بیرل تک جانے کا خدشہ ، روس نے پوری دُنیا کو خبردار کر دیا