اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف بھارتی اداکار کم سن بچی سے ز کے الزام میں گرفتار بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار پرل وی پوری کو کم سن بچی سے ز کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے گزشتہ شب اداکار پرل پوری کو گھر سے گرفتار کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پرل پوری پر ساتھی اداکارہ کی کم سن بیٹی سے ز کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اداکار کے خلاف 2019 میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کی تحقیقات کے بعد اداکار سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گزشتہ شب اداکار کو گرفتار کیا گیا۔اس مقدمے میں دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب اداکار کو وسائی شہر کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا
جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔اُدھر بھارتی ڈرامہ انڈسٹری اداکار پرل پوری کی حمایت میں سامنے آ گئی ہے اور اداکار ہ راکھی ساونت اور پروڈیوسر ایکتا کپور نے الزامات کو جھوٹ قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ پرل پوری نے ’دل کی نظر سے خوبصورت‘، ’میری ساسو ماں‘ اور ’ناگن 3‘ سمیت کئی ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔اس کے علاوہ پرل پوری رئیلٹی شوز میں بھی شرکت کر چکے ہیں ۔