انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھرنائٹ بھی محمد رضوان کی دیوانی ہو گئی ، اعتراف کر لیا
انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھرنائٹ بھی محمد رضوان کی دیوانی ہو گئی ، اعتراف کر لیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہتھر نائٹ نے کرکٹ شائقین سے سوال و جواب کا ایک
سیشن رکھا۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کی پی ایس ایل میں پسندیدہ ٹیم کونسی ہے؟
جواب میں ہیتھر نائٹ نے کہا کہ انہیں ملتان سلطانز پسند ہے کیونکہ وہ محمد رضوان کی بہت بڑی مداح ہیں۔کرکٹ میں اپنی بہترین حکمتِ عملیوں اور بیٹنگ تکنیک کے باعث قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان شائقین کرکٹ کے ہردلعزیز کرکٹر بنے ہوئے ہیں۔
وہ اس وقت آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔