in

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں کئی بڑے بڑے سابقہ ریکارڈ

ٹوٹ گئے ہیں جبکہ ایسے ریکارڈ بھی قائم ہوئے جو پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلے نہیں بنے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی

میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 20 سالہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ریکارڈ نہیں بنا جو پہلی دفعہ بن ہے ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی

مرتبہ ایسا ہوا کہ ایک میچ کی دونوں اننگز میں 250 سے زائد رنز بنے جبکہ دونوں ٹیموں کے مشترکہ سکور 515بنے جو دوسردفعہ ایک میں میچ میں 500رنز سے زیادہ ہے ۔ راولپنڈی میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں اپنے آخری گروپ میچ کے سلسلے میں آمنے سامنے تھیں۔ 263 رنز کے ہدف کے

تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 253 رنز بنا سکی۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں ریکارڈ کے نئے انبار لگ گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کئی اہم ریکارڈز بنے جن میں عثمان خان نے تیز ترین سینچری جبکہ قیس احمد کی جانب سے مہنگے ترین بولر ہونے کا منفی اعزاز بھی شامل تھا

۔انہوں نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 77 رنز دیئے اور یوں پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے جبکہ انکے پہلے اوور میں 27 رنز بنے تھے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اور ریکارڈ بنا جس نے شائقین کرکٹ کو بہت لطف اندوز کیا، اس میچ میں ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز اسکور ہوئے،

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رمضان المبارک گزرے گا ٹھنڈا ٹھنڈا ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

چار بھائیوں کی چار بہنوں سے بیک وقت شادی