in

پچاس سال کے گناہ معاف

پچاس سال کے گناہ معاف

حضرت ابودرداء ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم میں سے کوئی رات میں تہائی قرآن پڑھنے سے عاجز ہے ؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا ، تہائی قرآن کیسے پڑھا جا سکتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ سورۂ اخلاص تہائی قرآن کے برابر ہے ۔‘‘ رواہ مسلم

حضرت ابودرداء ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم میں سے کوئی رات میں تہائی قرآن پڑھنے سے عاجز ہے ؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا ، تہائی قرآن کیسے پڑھا جا سکتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ سورۂ اخلاص تہائی قرآن کے برابر ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں سورۂ اخلاص سے محبت کرتا ہوں ، آپ نے فرمایا :’’ بے شک تمہاری اس سے محبت ہی تمہیں جنت میں لے جائے گی ۔‘‘ ترمذی ۔

حضرت انس ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص ہر روز دو سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتا ہے تو قرض کے سوا اس کے پچاس سال کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں ۔

تنبیہ الغافلین باب نمبر 13 فضائل قرآن میں لکھا ہے۔ کہ اگر کوئی شخص اس سورت اخلاص کو باوضو تین سو مرتبہ پڑھ لے تو اللہ پاک اس کو نو فائدے عطا فرماتاہے اس سورت کو تین سو مرتبہ پڑھنےوالے پر تین سو غضب کے دورازے بند کردیتا ہے۔

جس میں دشمنی، قحط اور فتنہ سب کچھ شامل ہے۔ اس سورت کو تین سو مرتبہ پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ اس پر تین سو رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ اس کو تین سو مرتبہ پڑھنے والے کو اللہ تعا لیٰ اپنے علم سے علم عطافرمائیں گے اور اپنے صبر سے صبر عطافرمائیں گے۔ اس سورت کو پڑھنے والے کےلیے

اللہ تعالیٰ جنت میں بیس محل بنائیں گے اور ہرمحل یا قوت و مرجان سے بنا ہوگا اور ہر ایک محل کے ستر ہزار دروازے ہوں گے۔ آپ خود اندازہ لگائیں جس کے محل کے صرف ستر ہزار دورازے ہوں گے تواس کا محل کتنا بڑا ہوگا

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ پانچ غلطیاں انسان کو غریب کر دیتی ہیں،وہ کبھی دولت مند نہیں ہوسکتااور سارا پیسہ برباد ہوجاتاہے

یہ ذکر کرنے سے اللہ اتنا خوش ہو تا ہے کہ جو بات منہ سے نکا لو وہ پوری کر دیتا ہے