بیٹا پیدا کرنے کا عمل
میری جٹھانی 45/سال کی ہیں اور ان کی چار بیٹیاں ہیں۔ بیٹے کے لیے بہت وظیفے کیے لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ ان کو حمل نہیں رک رہا ہے۔
ڈاکٹر کے پاس جاتی ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ براہ کرم، آپ کوئی ایسا وظیفہ بتادیں کہ حمل ٹھہرے اور بیٹا بھی پیدا ہو۔
اسقاط حمل سے حفاظت کے لیے یہ لکھ کر باندھ دیا جائے۔ اِنَّ اللّٰه یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا وَلَئِنْ زَالَتَا اِنْ اَمْسَکَهمَا مِنْ اَحَدٍ مِّن بَعْدِِ اِنَّه کَانَ حَلِیمًا غَفُورًاo وَلَه مَا سَکَنَ فِی الَّیْلِ وَالنَّهارِ وَهوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ o وَلَبِثُوْا فِی کَهفِهمْ ثَلَاثَ مِائَةٍ سِنِیْنَ وَازْدَادُوْا تِسْعًا، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّٰه الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ نیز کسی برتن پر لکھ کر اس کو پلایا جائے بِسْمِ اللّٰه الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِo اَوَلَمْ یَرَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ کَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهمَا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ کُلَّ شَیْءٍ حَیٍّ وَلَقَدْ آتَیْنَا اِبْرٰهیْمَ رُشْدَه مِنْ قَبْلُ وَکُنَّا بِه عَالِمِینَo وَوَهبْنَا لَه اِسْحٰقَ وَیَعْقُوبَ نَافِلَةً وَکُلًّا جَعَلْنَا صَالِحِینَo وَ اَیُّوْبَ اِذْ نَادٰی رَبَّه اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَo وَزَکَرِیَّا اِذْ نَادٰی رَبَّه رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَاَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَo وَالَّتِیْ اَحْصَنَتْ فَرْجَها فَنَفَخْنَا فِیْها مِن رُّوحِنَا وَجَعَلْنٰها وَابْنَها آیَةً لِّلْعَالَمِیْنَo اور المُبْدِئُ حاملہ کے بطن پر آخر شب میں پڑھے تو حمل محفوظ رہے
اور ساقط نہ ہو، اور اولاد نرینہ نیک بخت پیدا ہونے کے لیے سورہٴ اعلیٰ (پارہ:۳۰) شروع مہینے حمل میں اگر عورت کی داہنی پسلی پر لکھ دیں تو ان شاء اللہ اولاد نرینہ پیدا ہو۔ (اشرف العلمیات: ۳۲۵ تا ۳۲۷)