قدم بڑھاؤ عمران خان ہم تمہارے ساتھ ہیں! خواجہ سعد رفیق نے اعلان کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بارے میں 2013 کے الیکشن سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی
کہ وہ بھی مخدوم جاوید ہاشمی کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے تھے مگر ن لیگ کو علم ہوگیا جس کی وجہ سے اُن کو ن لیگ نے اپنے قابو میں کر لیا ۔
خواجہ سعد رفیق ایک اچھے انسان ہیں ۔ اب خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی حمایت کے فرانسیسی صدر کے بیانات پر وزیراعظم عمران خان کو آگے بڑھ کر امت مسلمہ کی نمائندگی کرنی چاہیے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم اس حساس موقع پر آگے بڑھیں اور اسلامی ممالک کے سربراہان سے خود رابطہ کریں۔حرمت رسول ﷺ کی خاطر ہم سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، وزیراعظم او آئی سی سے اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے اور او آئی سی کو چاہیے
کہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کو دے۔ پاکستان کو چاہیے کہ اس وقت امت مسلمہ کی نمائندگی کرے ۔ ترکی کی حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے میں سبقت حاصل کی ہے، لیکن پاکستان کو چاہیے کہ آگے بڑھے اور اسلامی ممالک کے ساتھ ملکر اس حساس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے۔
دوسری جانب اسلامی نظریاتی کونسل نے اسلام آباد میں ہندو برادری کے لیے مندر کھولنے کی سفارش کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلاامی نظریاتی کونسل نے سید پور میں واقع مندر کو ہندو برادری کے لیے کھولنے کی حمایت کردی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے کہا گیا کہ سید پور میں ہندو برادر ی کے لیے مندر کھولا جائے،
ہندو برادری سید پور میں شمشان گھاٹ (قبرستان) اور مذہبی تقریبات و تہوار منانے کے لیے کمیونٹی سنٹر بھی بنا سکتے ہیں، ان کو اجازت دی جانی چاہیے۔حکومت ہندو برادری کی فلاح و بہبود کے لیے رقم مختص کر سکتی ہے۔