in

اب آیا مزہ۔۔بس بہت ہو چکا۔۔۔پاک فوج نےایک اور بڑا اعلان کر دیا

اب آیا مزہ۔۔بس بہت ہو چکا۔۔۔پاک فوج نےایک اور بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے واضح کر دیا کہ سلامتی کونسل کی میٹنگ کے جاری ہونے والے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ “عمران خان نے ایک بات کہی اور اس پر ایک بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔

کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں عسکری قیادت نے بیرونی ساز ش کو تسلیم کیا، اس پر آپ کا کیا موقف ہے ، آپ کی جانب سے اس کی حقیقت بیان نہیں کی گئی؟ ۔”

میجر جنرل بابرافتخار نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک عسکری قیادت کا موقف ہے ، جو کہ اس نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں دیا گیا ، وہ موقف اس میٹنگ میں بھر پور طریقے سے دیدیا گیاہے ، اس کے بعد علامیہ جاری ہوا، اس میٹنگ میں ہونے والی بات نہیں بتا سکتا ،

جو اعلامیہ جاری ہوا اس اعلامیے کو دیکھیں تو جو میٹنگ میں ہوا وہ اس اعلامیے میں موجود ہے ، جو الفاظ اس اعلامیے میں ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیزکا تعلق ہے وہ دن رات ایسی دھمکیوں کے خلاف چوکنا ہیں اور اس کے خلاف کام کر رہی ہیں۔

ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز اور ادارے بھر پور کام کر رہے ہیں اور چوکنا ہیں، ان پوٹ دیدی گئی ہے ، اعلامیہ میں بڑے واضح الفاظ میں لکھا ہواہے کہ کیا تھا اور کیا نہیں تھا ، اس میں سازش کا لفظ ہے  ؟ میرے خیال سے نہیں ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ، سیاسی جماعتوں اور عوام کا بھی یہی مطالبہ رہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے ، سیاست سے فوج کا تعلق نہیں ہونا چاہئے ، ہم نے اسے عملی جامع پہنایا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپتان کی سیاست کا دی اینڈ قریب ۔۔۔۔ سیاسی گرو آصف زرداری عمران خان کو اقتدار سے محروم کرنے کے بعد ایک اور ظالم چال چل گئے

بی بی سی پر شائع ہونے والا تازہ ترین تبصرہ