in

موجیں ختم 100 تا 300 یونٹس والے صارف کو اب اتنا بل دینا پڑے گا،حکومت کا بڑا فیصلہ

موجیں ختم 100 تا 300 یونٹس والے صارف کو اب اتنا بل دینا پڑے گا،حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافہ کردیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 200 ارب کا مالی بوجھ بڑھ جائے گا،

جس سے مہنگائی میں اضافہ ہونے سے صارفین کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، صارفین بجلی کی قیمت میں اضافے پر سراپا احتجاج بھی ہیں۔

بجلی کی قیمت بڑھنے سے 100 یا 300 یونٹس والے صارفین کو 800 سے 3650 تک بل آئے گا، 100 یونٹ والوں کو

774 جبکہ 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارف کو 1622 کی بجائے 2012 روپے کا بل دینا ہوگا۔ ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے 50 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو

اب 100 کی بجائے 197 روپے 50 پیسے کا بل ادا کرنا پڑے گا، 100 یونٹ والوں کو 579 کی بجائے 774 روپے۔ 101سے 200 یونٹ والوں کو 1622 روپے کی بجائے 2012 روپے اور 300 یونٹس استعمال کرنے والوں کو3060 کی بجائے

اب 3645 روپے بل ادا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر عمر ایوب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بجلی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 18پیسے کا اضافہ بنتا تھا، لیکن کم بوجھ ڈالا جا رہا ہے،

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر 200ارب کا بوجھ بڑھے گا۔دوسری جانب سابق وزیر پانی وبجلی مصدق ملک نے کہا کہ حکومت ملک کے اوپر بوجھ ہے، کیونکہ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں آئی، اس لیے ان سے کچھ نہیں ہورہا ہے، بلکہ جو کچھ بھی ہورہا ہے

اس کے ذمہ دار ہم ہیں، اس لئے ان کو چاہیے ہمیں حکومت واپس کردیں، حکومت جب اپنی پالیسی کے ذریعے ڈالر کیخلاف ایک روپے کی قدر کم کرتی ہے تو عوام کو بجلی کے بل میں اس کی قیمت 3ارب دینا پڑتی ہے، حکومت نے50 سے 70روپے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گرائی ہے۔

جس کے تحت سالانہ بنیادوں پر 200 ارب لوگوں کی جیبوں سے نکالے ہیں۔ یہ الزام لگاتے تھے کہ اسحاق ڈارنے ڈالر کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھا ہوا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شوبز میں طلاق کی بڑھتی وجہ کیا؟: شمعون عباسی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

برطانوی راج کے وہ سپاہی جن کی پینشن آج بھی پاکستان میں آتی ہے