’ مجھے اس کام سے شرم آتی ہے۔۔۔!!! اداکارہ حریم فاروق نے ایسی بات کہہ دی کہ مداحوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ مجھے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔
ویب سائٹ ’’پڑھ لو‘‘ کے مطابق دبئی میں” خلیج ٹائمز “سے گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق کا کہنا تھا
کہ میں سوشل میڈیا پر اپنے موقف کا اظہار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی لیکن اپنی تصاویر اور
سیلیفز پوسٹ کرنا ایک الگ بات ہے۔ اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے میں کنفیوژ بھی ہوتی ہوں اور مجھے شرم بھی محسوس ہوتی ہے۔حریم فاروق کا کہنا تھا
کہ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ میرا اپنا پروڈکشن ہاﺅس ہو۔ اب میں اپنے پروڈکشن ہاﺅس کے ذریعے جو کچھ کر رہی ہوں، وہ میری ذات، میری انڈسٹری اور میرے ملک کے لیے مضبوط بنیاد کا تعین کر ے گا۔
فلم انڈسٹری کے متعلق بات کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ ایسا نہیں ہے
کہ پاکستانی شائقین فلم دیکھنا نہیں چاہتے۔ اگر آپ کچھ منفرد اور اچھوتا کام کریں گے تو یقین لوگ اسے پذیرائی دیں گے۔