جسم میں اے ۔سی چلادے صرف ایک گلاس ،جگر اور معدے کی گرمی مثانے کی گرمی ، ہاتھ پاؤں کی جلن ساری گرمی ختم
صرف ایک گلاس ، جسم میں اے ۔سی چلادے جگر اور معدے کی گرمی مثانے کی گرمی ، ہاتھ پاؤں کی جلن ساری گرمی ختم پہلی چیز ہے
چارمغرز ایک کھانے کاچمچ، خشخاش ایک کھانے کا چمچ(خشخاش خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ بہت صاف ستھراور کیڑ ی سے پاک ہو) ، بادا م بیس عدد( آپ نے ثابت
بادا م لے کر خود ان کا چھلکا اتارناہے)، چینی آدھا کپ (یاحسب ذائقہ استعمال کریں) اور سبز الائچی تین عدد چاہیں ہوگی۔ آپ چاروں مغز ، خشخاشاور بادام رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
یہ تینوں اجزاء رات بھر پانی میں بھگونے کے بعد ان کو اچھی طرح سے صاف کر لیں۔ مغز اور خشخاش کا پانی بھی نتھار لیں۔ اب ان اجزاء مٹی کے لنگڑی میں ڈال کر اس کی پسائی کریں۔ پسائی جتنی زیادہ اور اچھی کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔
پسائی ہمیشہ مٹی کی لنگڑی میں کریں۔ اس سے اجزاء کی غذائیت خراب نہیں ہوتی۔ جب کہ جو سردائی یا روڈ کے کنارے اسٹالوں سے پیتے ہیں ان کی رگڑائی سٹیل کے برتن میں مشین کے ذریعے سے ہوتی ہے۔ جس سے غذائیت برقرار نہیں رہتی۔
دوسرا اس سردائی میں نہ بادام اصل ہوتے ہیں اور نہ دوسرے اجزاء۔ اس لیے بہتر ہے کہ گھر میں خود بنا کر اس سردائی کو استعمال کریں۔ اور گرمیو ں میں اس کا بھرپور فائد ہ اٹھائیں ۔
اگر اس سردائی کو چھانے بغیر پیا جائے اس کی نہ صرفغذائیت بڑھتی ہے بلکہ قبض کے لیے بہترین ہے۔ اب کسی علیحدہ برتن میں چینی کو گھول لیں۔ اور پانی چارگلا س سے زیادہ نہ لیں۔
اب اس پانی کو لنگڑی میں شامل کریں ۔ اور اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اب اس میں برف کے ٹکڑے ڈال لیں۔ اور سردائی کو ٹھنڈا کرلیں۔ اب اس سردائی کا صرف ایک گلاس روزانہ خالی پیٹ پی لیں۔ ناشتہ کم از کم ایک گھنٹہ ٹھہر کر کریں۔
سر کے بالوں سے لے کرپاؤں کے ناخنوں تک آپ کو ٹھنڈک اور تازگی کا احساس ہوگا۔ چاہے آپ سخت گرمی میں سار ا دن کام کریں۔ آپ جسم پر گرمی کا اثر نہ ہوگا۔