in

خشک موسم میں پودینے کا استعمال کیسے جلد کو خشکی سے بچا سکتا ہے

خشک موسم میں پودینے کا استعمال کیسے جلد کو خشکی سے بچا سکتا ہے

سردی کے خشک موسم میں جلد پر خشکی کی وجہ سے ریشز بھی پڑجاتے ہیں اور بعد ازاں یہ ریشز کے نشانات جلد کو کالا کردیتے ہیں اس سردی میں اگر آپ بھی جلد کے اس مسئلے سمیت کئی اور مسائل سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو پودینے کا استعمال بتائے گئے طریقے سے کریں اور پائیں زبردست فائدہ جو آپ کو سردی کے موسم میں بھی تروتازہ رکھ سکے۔

کیونکہ پودینے میں پوٹاشیم، میگنیشئم، کیلشئم، فاسفورس، فولیٹ، آئرن، وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو ہماری خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے مفید ہے۔پودینے کے ڈھیروں فوائد ہیں جن میں چند خاص اور اہم بیوٹی کے راز ہم آپ کو بتا رہے ہیں تاکہ اب سے آپ بھی سستے سے پودینے سے اپنے مہنگے بیوٹی پراڈکٹ کو کریں بائے

اور بڑھائیں اس سے اپنی بیش بہا خوبصورتی۔۔۔سردی میں جلد اور بالوں دونوں میں ہی خشکی و سکری کے مسائل بڑھ جاتے ہیں، جن کی وجہ یہ روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں۔ تو بتاتے ہیں آپ کو پودینے سے جلد کی خشکی اور بالوں کی سکری دور کرنے کا آسان حل۔چہرے اور ہاتھوں پیروں کی خشکی کو بھگانے کے لئے آپ پودینے کے پانی میں ناریل کا تیل ملا کر لگائیں یہ اچھا موائسچرائزر ہے جو خشکی اور ریشز کو کنٹرول کرے گا۔ پودینے کے پیسٹ کو دہی میں مکس کریں اور بالوں میں لگالیں اس سے بالوں میں جان بھی آئے گی، خشکی بھی رکے گی اور ساتھ ہی

بالوں کی نشوونما بھی بڑھے گی۔سردی میں ہونٹ آپ کے پھٹے رہتے ہیں یا کالے ہونے لگے ہیں تو پودینے کی طرف ایک نظر ڈال لیں اور خوبصورت نرم ملائم ہونٹ پائیں۔گلاب کے عرق میں پودینے کا پیسٹ اور بالائی مکس کریں اس کو ہونٹوں پر لگائیں۔ اتنے نرم اور صاف ہونٹ ہوجائیں گے کہ آپ خود فرق محسوس کریں گی۔

ایکنی بہت ضدی ہوتی ہے اس کے لئے آپ اگر پودینے کا استعمال کریں گی تو یہ کنٹرول ہوجائے گی کیونکہ پودینے کی تیز ٹھنڈک ایکنی کو جڑ سے نکالنے کا کام کرتی ہے اور جلد کے مساموں میں موجود گندگی کو صاف کرتی ہے۔پودینے کے پتوں کو دھو کر بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ میں ایک برف کیوب ڈال کر پیسٹ بنالیں اور اس کو ایکنی پر لگائیں صبح اور رات دن میں دو مرتبہ یا جب بھی آپ کو وقت ملے۔ یہ ایسا نسخہ ہے جس کے سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہیں اور جلد کی صفائی بھی ہوجاتی ہے۔ناخنوں میں فنگس پڑگئی ہے یا کسی وجہ سے خراب دکھ ہے ہیں تو آپ پودینے کی اینٹی بیکٹریل

اور اینٹی فنگل خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں۔پودینے کے پتے کو ناخن پر رکھیں اور روئی لپیٹ لیں ایک یہ طریقہ بھی آسان اور فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ آپ پتوں کا پیسٹ بنائیں اور ناخنوں پر لگا کر چھوڑ دیں۔ خشک ہونے پر دھو لیں، بعد میں ناخنوں کو تھوڑی سے بھاپ دیں اور ایک کپڑے کی مدد دے ناخن صاف کرنے کی کوشش کریں آہستہ آہستہ فنگس نکل جائے گی

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آیت کریمہ کی زکوٰۃ کے فائدے ، ہر پریشانی ختم ہوگی

ناکامیوں کے بعد عروج پانے والی 12 شخصیات