in

شادی کے دوران جھگڑا:دُلہن نے دُلہے کو چھوڑ کر کس سے شادی کر لی؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

شادی کے دوران جھگڑا:دُلہن نے دُلہے کو چھوڑ کر کس سے شادی کر لی؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے جھگڑے پر دلہے سے نارض دلہن نے اپنے کزن سے بیاہ رچا لیا۔کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اسی لئے ہمیں رشتہ ازدواج سے منسلک ایسے جوڑے بھی نظر آتے ہیں جو بظاہر میل نہیں کھاتے لیکن وہ جوڑے ناصرف ہنسی خوشی

زندگی بسر کرتے ہیں بلکہ دوسروں کے مشعل راہ بھی ہوتے ہیں۔اسی طرح ایسے بھی لوگوں کی کمی نہیں جو کئی برسوں تک یہی سمجھتے ہیں

کہ انہیں ایک دوسرے کے لیے ہی بنایا گیا لیکن پھر حالات ایسا پلٹا کھاتے ہیں کہ وہ اپنی الگ دنیا بساتے ہیں جہاں ان کے ماضی کا کوئی کردار شامل ہی نہیں ہوتا۔بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ایک گاؤں کدم پولیور میں بھی ایسا ہی واقعہ ہوا۔

شادی کی تقریبات جاری تھیں دلہا دلہن دونوں ہی خوش تھے لیکن اچانک ایک واقعے نے ناصرف عام سی شادی کو منفرد بنادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کدم پولیور میں شادی کی تقریب جاری تھی،

دلہا اور دلہن ایک دوسرے کے ساتھ رقص میں مصروف تھے اسی دوران دلہن کا کزن ان کے رقص میں شامل ہوگیا۔دلہے کو اس کا ساتھ میں رقص کرنا پسند نہ آیا ایسے میں اس نے دلہے کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا۔

جس پر دلہے کا پارہ ہائی ہوگیا۔دلہے نے دلہن کے کزن کو دھکا دے دیا، جس کی زد میں دلہن بھی آگئی۔ اسٹیج پر دلہن واپس آئی تو دلہے نے اس کو بھی نہ بخشا اور سب کے سامنے تھپڑ دے مارا۔اب دلہن کا دماغ گھوم گیا اس نے ناصرف دلہے سے شادی کرنے سے انکار کردیا بلکہ اسی جگہ کزن سے بیاہ بھی رچالیا۔دلہن کی کزن سے شادی پر اس کے والدین کی رضا مندی بھی شامل تھی۔

دوسری جانب دھتکارے ہوئے دلہے نے پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کی ناہوسکنے والی بیوی کے گھر والوں نے اسے مار اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔دلہے نے پولیس کو درج کرائی رپورٹ میں لڑکی والوں سے 7 لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام میں شادی کو آدھا دین کیوں کہا جاتا ہے سائنس کی ایسی تحقیق جو آپ کے ایمان کو پختہ کر دے گی

ورڈل: گرل فرینڈ کے لیے بنائی گئی ایک سادہ سی گیم دنیا پر کیسے چھا گئی؟