والد کے نام سے گھر بنایا لیکن والد ہی نہیں رہے ۔۔ گاؤں سے آئے اداکار نوازالدین صدیقی کا اپنا کروڑوں کا گھر بنانے کی کہانی
کچھ ستارے ایسے ہوتے ہیں جو کہ شروعات میں بے حد محنت کرتے ہیں لیکن انہیں ایک ایسا مقام مل ہی جاتا ہے جس کا وہ خواب دیکھتے ہیں۔ بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کا شمار ان مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے منفرد اور دلچسپ انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں، انہوں
کچھ ستارے ایسے ہوتے ہیں جو کہ شروعات میں بے حد محنت کرتے ہیں لیکن انہیں ایک ایسا مقام مل ہی جاتا ہے جس کا وہ خواب دیکھتے ہیں۔
بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کا شمار ان مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے منفرد اور دلچسپ انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں بے حد محنت کی، اسٹیج اداکاری کے ساتھ ساتھ ہر چھوٹا کردار بھی نبھایا۔
بھارتی اداکار ایک چھوٹے سے گاؤں سے آئے تھے، بڑے خوابوں کو پورا کرنے کی خواہش لیے نواز الدین صدیقی ممبئی میں محنت کرتے تھے۔ نواز اپنے والد سے بے حد پیار کرتے ہیں، لیکن 2015 میں والد کی وفات نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا۔
نواز ایک ایسا تحفہ دینا چاہتے تھے جو آج تک والد کو نہیں دیا تھا۔ لیکن اس وقت وہ اس حالت میں نہیں تھے کہ گھر بنا سکتے۔
لیکن والد کی وفات کے بعد بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ 2022 میں انہوں نے اپنا گھر مکمل طور پر بنا لیا ہے۔ یہ گھر نواز الدین نے والد کے نام پر رکھا ہے، جس کا نام نواب رکھا گیا ہے، اداکار نے اس گھر کو خود ڈیزائن کیا ہے اور گھر کا رنگ بھی خود منتخب کیا ہے۔ سفید رنگ میں ڈھلا یہ گھر کسی عالی شان محل جیسا معلوم ہوتا ہے۔ نواز الدین صدیقی کو اس گھر کے ڈیزائن کی تیاری میں 3 سال لگے تھے۔