in

‘مجھے ارینج میرج سے بچائیں’ دنیا کے انوکھے اور حیران کن نوجوان نے شادی کیلئے بل بورڈز لگادئیے مگر کیوں؟

‘مجھے ارینج میرج سے بچائیں’ دنیا کے انوکھے اور حیران کن نوجوان نے شادی کیلئے بل بورڈز لگادئیے مگر کیوں؟

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )‌ برطانیہ میں مقیم 29 سالہ مسلمان شخص نے اپنی شادی کےلیے اپنی

تصویر والے بل بورڈز لگادئیے۔کہتے ہیں شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھائے، ایسا ہی ایک نوجوان برطانیہ میں مقیم ہے

جو شادی کا لڈو کھانے کےلیے پچھتارہا ہے اور اس سلسلے میں 29 سالہ نوجوان نے شہر بھر میں بڑے بڑے بل بورڈز آویزاں کردئیے ہیں۔محمد ملک پنجابی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں

اور برطانوی دارالحکومت لندن میں انوویشن کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں جب کہ اپنا کاروبار بھی چلا رہے ہیں۔محمد ملک نے ارینج میرج سے بچنے کےلیے ایسے بل بورڈز لگائے ہیں

جس پر ان کی تصویر بھی آویزاں ہیں اور ساتھ ہی ‘مجھے ارینج میرج سے بچائیں’ بھی لکھا ہے۔محمد ملک نے شادی کے سلسلے میں ایک ویب سائٹ بھی بنائی جس پر اپنی تفصیلات شائع کیں۔انہوں نے لکھا کہ انہیں ایک ایسی ساتھی کی ضرورت ہے

جس کا مذہب مسلم ہو اور وہ اپنی روایات اور مذہب کو اچھے طریقے سے لے کر چلے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ شخص نے لڑکی کی خصوصیات سے متعلق کہا کہ محمد ملک نے اپنی ویب سائٹ پر یہ بھی کہا کہ ’میں اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہوں

اس لیے میری بیوی کو میرے ماں باپ کا خیال رکھنا ہوگا، میں نے لڑکی ڈھونڈنے کے لیے اس طریقے کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ رشتہ ڈھونڈنے کے لیے رشتہ آنٹی والا روایتی طریقہ مجھے راس نہیں آرہا تھا‘۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایئرپورٹ پر بھیک مانگنے والا بھکاری گرفتار، بہانہ ایسا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

سیالکوٹ فیکٹری میں سری لنکن مینیجر پریانتھا کی جگہ پر ایک اور سری لنکن کو مینیجر بنا دیا گیا