in

ایئرپورٹ پر بھیک مانگنے والا بھکاری گرفتار، بہانہ ایسا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

ایئرپورٹ پر بھیک مانگنے والا بھکاری گرفتار، بہانہ ایسا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بس اڈوں پر حیلے بہانے سے مسافروں سے بھیک مانگنے والے پیشہ ور بھکاری تو آپ نے بہت دیکھ رکھے ہوں گے، تاہم یہ سن کر آپ کو سخت حیرت ہو گی کہ بھارت میں ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھیک مانگنے والا ایک بھکاری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ

بھکاری اپنی فلائٹ چھوٹ جانے کا بہانہ کرکے نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں سے پیسے مانگ رہا تھا جب پولیس نے اسے حراست میں لیا۔رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کا نام موڈیلا وینکاتا دنیش کمار ہے جس کا تعلق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گونتر سے ہے۔

وہ مسافروں کے سامنے خود کو بھارت کی ایک معروف یونیورسٹی کا طالب علم ظاہر کر کے انہیں بتا رہا تھا کہ اس کی پرواز چھوٹ گئی ہے

اور اب اس کے پاس گھر واپس جانے کا کرایہ نہیں ہے۔وہ گزشتہ 5سال سے یہ دھندہ کر رہا تھا اورمذکورہ بہانے سے اب تک 100سے زائد مسافروں کو چونا لگا چکا تھا۔ملزم نے 19دسمبر 2021ءکو ایک مسافر سے 10ہزار روپے لوٹے اور کہا

کہ وہ اپنے گھر پہنچ کر یہ رقم اسے لوٹا دے گا۔ متاثرہ شخص نے گوگل پے کے ذریعے یہ رقم اس کے اکاﺅنٹ میں منتقل کی تھی

اور اس سے رابطہ نمبر بھی لے لیا تھا۔ جب کئی بار مانگنے کے باوجود اس نے رقم واپس نہ کی تھی متاثرہ شخص پولیس کے پاس چلا گیا۔

پولیس نے جب ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے ایئرپورٹ پر مسافروں کو لوٹنے کی دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کر لیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موجودہ وزیر مملکت “فرخ حبیب ” کون ہیں اور وہ کس طرح زمانہ طالب علمی میں عمران خان کے لیے جان لڑا دیتے تھے؟وزیر اعظم بنتے ہی کپتان نے انکا احسانوں کا حساب کیسے چکایا؟

‘مجھے ارینج میرج سے بچائیں’ دنیا کے انوکھے اور حیران کن نوجوان نے شادی کیلئے بل بورڈز لگادئیے مگر کیوں؟