رہائشی پتہ کی موجودگی سے اب تک کئی جابیں چلی گئیں۔۔ کیا شناختی کارڈ تبدیل ہونے والا ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ پر موجود ایڈریس جس میں مستقل ایڈریس بھی درج ہوتا ہے اور عارضی ایڈریس بھی موجود ہوتا ہے
اس طرح ان دونوں ایڈریسوں کی موجودگی میں کسی بھی شخص کو ڈھونڈ نکالنا بہت آسان سا کام ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
مسلم لیگ( ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی نے شناختی کارڈ پر درج رہائشی پتہ کو مخفی کرنے کیلئے قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے
کہ قومی شناختی کارڈ کا نظام ریاستی خدمات کی ادائیگی میں اہمیت کا حامل ہے، نادرا کو ہدایت کی جائے کہ شناختی کارڈ کا نمونہ تبدیلی کیا جائے، شناختی کارڈ پر موجود رہائشی پتا سمیت اہم معلومات کو مخفی رکھا جائے، متعلقہ معلومات صرف اتھارٹی کے کارڈ میں ہو نہ کہ کارڈ پر آویزاں،
بدقسمتی سے شرپسند عناصر تخریبی گروہ ان معلومات کا غلط استعمال کرتے ہیں، دور دراز علاقوں کے حالات دیکھیں تو پتا چلتا ہے کئی شہریوں کو اس وجہ جان گنگوانا پڑی، قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 15 ہر شہری کو کسی بھی علاقہ میں سکونت اختیار کرنے کا حق دیتا ہے،
شناختی کارڈز پر موجود پتا کئی جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے۔ دوسری جانب سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے ہیں ۔
ان کا انتقال 62 سال کی عمر میں ہوا۔اشفاق ندیم چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی ایم او کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم کی نماز جنازہ 5 بجے ایچ 8 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی گئی ہے۔