in

آرنلڈ شوازنیگر کے حوالے سے بڑی خبر

آرنلڈ شوازنیگر کے حوالے سے بڑی خبر

لاس اینجلس (ویب ڈیسک ) سابق گورنر کیلے فورنیا اور ایکشن ہیروآرنلڈ شوازنیگر کی صحافی ماریا شرائیور سے طلاق پر عملدرآمد ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے ڈسٹرکٹ جج نے طلاق کو فائنل کردیا ہے۔

دونوں ٹاپ اسٹارز کی شادی 1986 میں ہوئی تھی آرنلڈ شوازنیگر اور مریا شرائیور کے چار

بچے ہیں جو سب کےسب بالغ ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ ماں یاباپ کسی کےساتھ بھی رہنے کے لئے آزاد ہیں. معاہدے کے تحت دونوں میں سے کسی پر بھی ایک دوسرے کی ذمہ داری اٹھانا لازم نہیں ۔

یادرہے آ رنلڈ شوارزینگر دو دفعہ گورنرکیلے فورنیا رہ چکے ہیں تاہم گورنری ختم ہونے کے بعدانہوں نے اعتراف کیا

کہ 1990 کی دہائی میں ایک نوکرانی سے ان کی ایک اولاد ہوئی تھی جس کی عمر اب 24 سال اور نام جوزف بائینا ہے۔

جس کے بعد 2011 میں مریا شرائیور نے طلاق کی درخواست دائر کردی تھی۔ تاہم اس پر عملدرآمد اب ہوا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کھانا کھانے کی وہ پانچ چیزیں جو دوبارہ گرم کرنے سے زہریلی ہو جاتی ہیں؟جانیں

رہائشی پتہ کی موجودگی سے اب تک کئی جابیں چلی گئیں۔۔ کیا شناختی کارڈ تبدیل ہونے والا ہے