اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج سے کافی عرصہ قبل پاکستان میں ایک ڈرامہ سیریل بہت مشہور ہوا تھا اس ڈرامہ سیریل کا نام گیٹ ہاؤس تھا پاکستانی عوام یہ ڈرامہ بہت خوشی سے دیکھتی رہی ہے اس ڈرامے کی شہرت کی وجہ اس کے ڈائیلاگ تھے جس سے ناظرین بہت لطف اندوز ہوتے تھے۔
پاکستان کے نامور اداکار طارق ملک انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہیں اسلام آباد میں حرکت قلب بند ہونے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد آج افسردہ ہو گئی ہے۔ طارق ملک نے پی ٹی وی
کے مشہور ڈارمہ “گیسٹ ہاؤس” جس میں انکا نام مراد اور مشہور ڈائیلاگ (ٹپ) ٹپ تھا سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا جبکہ ہر موقع پر ان کے کام کو پسند کیا گیا ہے
۔طارق ملک نے ریڈیو پاکستان سے مشہور زمانہ پوٹھوہاری پروگرام جمہور نی واز کہ بابا میں بھی کام کیا۔ طارق ملک نے اس وقت اداکاری شروع کی تھی جب صرف ایک ٹی وی چینل پی ٹی وی ہوا کرتا تھا۔اس دور میں کام اسی کو ملتا تھا جس میں کوئی
نہ کوئی ہنر موجود ہوتا تھا۔ تا ہم انہوں نے اس دور میں اپنی اداکاری سے پورے پاکستان کا دل جیتا جب ان کےمقابلے میں دیگر بڑے نام بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ آج کل کورونا کی وجہ سے لوگوں میں خوف پایا جا رہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد
اس کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ طارق ملک نے پی ٹی وی کے مشہور ڈارمہ “گیسٹ ہاؤس” جس میں انکا نام مراد اور مشہور ڈائیلاگ ٹپ تھا سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا۔