in

اداکارہ خوشبو نے ساتھی اداکاراؤں کی ویڈیوز بنانے کے لیے ملزم کو کتنے پیسے دیے ؟

اداکارہ خوشبو نے ساتھی اداکاراؤں کی ویڈیوز بنانے کے لیے ملزم کو کتنے پیسے دیے ؟

لاہور(ویب ڈیسک )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے تھیٹر میں بیک سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے معاملے پر اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کاشف چن کے بیان پر اداکارہ ثوبیہ عرف خوشبوخان، عمران شوکی اور احمد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف

تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا۔ملزم کاشف چن نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ فوٹیجز اداکارہ خوشبو کے کہنے پر بنائیں،

طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ چارج کرنے کے بہانے اپنا موبائل فون اداکاراوں کے کمرے میں رکھ آتا تھا۔ملزم کا کہنا تھاکہ اداکارہ خوشبو نے ویڈیوز بنانے کا ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم کاشف کے موبائل فون سے ویڈیوز برآمد ہونے کے بعد خوشبو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ خوشبو خان تھیٹر مالک اور دیگر فنکاروں سے تلخ کلامی کے بعد کام چھوڑ گئی تھیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیاں ہوں گی یا نہیں اہم فیصلہ ہو گیا۔۔طلبا اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

سولہ برس کی عمر میں جھنگ سے اکیلی اپنے گھر سے نکلی تھی اور آج۔۔۔