لاہور : آشنا کے ساتھ ملکر خاوند کا کام تمام کرنے والی خاتون 19 سال بعد گرفتار ، اتنے سال بچے رہنے کے بعد کیا غلطی کر بیٹھی ؟
لاہور : آشنا کے ساتھ ملکر خاوند کا کام تمام کرنے والی خاتون 19 سال بعد گرفتار ، اتنے سال بچے رہنے کے بعد کیا غلطی کر بیٹھی ؟
اسلام آباد(نیو ڈیسک) ملزم خواہ کتنا ہی چالاک اور ہوشیار کیوں نہ ہو کبھی نہ کبھی پکڑا ہی جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ لاہور میں پیش آیا ہے۔ لاہور میں شاہدرہ کی
انویسٹی گیشن پولیس نے شوہر کی زندگی کا خاتمہ کرنے والی ملزمہ کو 19 سال بعد گرفتار کر لیا۔انویسٹی گیشن پولیس کے ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزمہ سلامہ بی بی نے 2001ء میں اپنے خاوند کو ابدی نیند سُلا دیا تھا۔
ملزمہ نے اپنے دوست لئیق خان کے ساتھ مل کر خاوند خان پور کو موت کے گھاٹ اٗتار دیا تھا۔ ملزمہ یہ واردات انجام دینے کے بعد خیبر پختون خوا کے علاقے صوابی فرا ر ہو گئی تھی۔ملزمہ نے واردات کے ایک سال بعد لئیق خان سے شادی رچالی تھی۔شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے 19سال سے مفرور ملزمہ سلامہ بی بی کو
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔ دوسری جانب ایک بڑا افسوس ناک واقعہ صوبہ سندھ کے علاقے نواب شاہ میں پیش آیا ہے۔جام صاحب کے بنیادی صحت سینٹر کالونی میں ایک سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے میں ناچاقی
اور جھگڑے کے بعد بیوی نے سوئے ہوئے بائیس سالہ نوجوان شوہر کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا۔ بیوی نے اپنے شوہر حاجی خان پلھ کا عضو تناسل علیحدہ کر ڈالا، پولیس نے زخمی کو فوری طور پر پی ایم سی اسپتال نوابشاہ منتقل کیا بعدازاں شوہر کو انتہائی نازک حالت میں کراچی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے زخمی شوہر کی بیوی ذلیخاں کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او جام صاحب غلام عباس شر نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے، واقعہ کا مقدمہ ورثاء کے آنے کے بعد درج کیا جائے گا۔