in

سیالکوٹ واقعہ ، سری لنکن کرکٹر جے سوریا بھی خاموش نہ رہے ،بڑی بات کہہ ڈالی

سیالکوٹ واقعہ ، سری لنکن کرکٹر جے سوریا بھی خاموش نہ رہے ،بڑی بات کہہ ڈالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سیالکوٹ میں پیش آنے والے ایک افسوس ناک واقعے پر پوری

پاکستانی قوم افسردہ ہے ۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز سنتھ جے سوریا بھی سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر بول پڑے ۔

اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔ سابق سری لنکن  کپتان اور سٹار بلے باز سنتھ  جے سوریا نے بھی افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا

مطالبہ کیا ہے ۔سنتھ جے سوریا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کی گئی  پوسٹ میں لکھا کہ جو کچھ پاکستان میں ہوا وہ بہت ہی حیران کن ہے اور میری دلی ہمدردی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان

سیالکوٹ واقعے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔ دوسری جانب وزیردفاع پرویز خٹک نے سیالکوٹ واقعہ کی انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نوجوانوں کو جوش آ ہی جاتا ہے ،بچوں میں ایسا ہوتا ہے ، لڑ ا ئیاں بھی ہوتی ہیں ،ہلا ک بھی ہو جاتے ہیں ،ہم جب جوان ہوتے تھے تو جذباتی ہوتے تھے ،اس واقعہ کو کسی جماعت سے نہ جوڑا جائے ۔ نجی ٹی وی چینل’آج نیوز‘ کے مطابق پشاور میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خان خٹک کا

کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ کو تحریک لبیک کے ساتھ جوڑنا غلط ہے ،وجوہات آپ کو بھی پتا ہے ،بچے ہیں ،بڑے ہوتے ہیں ،اسلامی دین ہے ،ان میں سوچ زیادہ ہے اور وہ جوش میں آ جاتے ہیں اور جذبے میں کام کر لیتے ہیں ،اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ کیا اور یہ ہو گیا ؟ہر ایک کی اپنی سوچ ہے،سیالکوٹ میں لڑکے اکٹھےہوئے ،اُنہوں نے اسلام کا نعرہ لگایا کہ اسلام کے خلاف کام ہو رہا ہے ،وہ جذبے میں آ گئے اور اچانک یہ کام ہو گیا ،اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سب کچھ بگڑ گیا ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

لاہور : آشنا کے ساتھ ملکر خاوند کا کام تمام کرنے والی خاتون 19 سال بعد گرفتار ، اتنے سال بچے رہنے کے بعد کیا غلطی کر بیٹھی ؟