in

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر میں

بارشوں کی پیشگوئی کر د ی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کم شدت کی مغربی ہوائیں ہفتے کی شام ملک کے بالائی علاقوں میں

داخل ہوں گی ۔ہفتے کی رات سے اتوار کے دوران کشمیر ، گلگت میں بارش اور برفباری کی توقع ہے ۔ بالائی خیبر پختون خوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ ہفتے کو کوئٹہ، زیارت ، پشین ،ژوب ، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب ملک میں عالمی معیار کا

یورو 5 پٹرول متعارف کروانے کی سفارش، عالمی معیار کے پٹرول کی امپورٹ شروع ہونے تک مقامی آئل ریفائنریز کو یورو 5 کے معیار کا پٹرول تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فضائی آلودگی کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو 15 نکاتی ایکشن پلان پیش کیا گیا، وزیراعظم نے بڑھتی فضائی آلودگی پر اظہار تشویش کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو اسموگ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو ایکشن پلان رپورٹ سے متعلق بتایا گیا کہ الیکٹرک و ہیکلزپالیسی پر عملدرآمد کرانے کی سفارش کی گئی ہے، پاکستان میں یوروفائیو پٹرول درآمد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ فصلوں کی باقیات تلف کرنے کیلئے جدید طریقہ اپنایا جائےگا، موٹرسائیکل رکشہ کو الیکٹرک انجن پر منتقل کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں مارچ سے الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دن میں کتنی بار پیشاب کرنا چاہیے؟زیادہ پیشاب آہنت کی وجوہات اورعلاج

سیالکوٹ واقعہ ، سری لنکن کرکٹر جے سوریا بھی خاموش نہ رہے ،بڑی بات کہہ ڈالی