وہ خوش قسمت جن کی دعائیں رد نہیں ہوتیں
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تین قسم کے لوگ ہیں جن کی دعا رد نہیں ہوتی۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ راوی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تین شخص ہیں
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تین قسم کے لوگ ہیں جن کی دعا رد نہیں ہوتی۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ راوی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تین شخص ہیں جن کی دعا رد نہیں ہوتی۔
پہلے نمبر پر روزہ دار جب افطار کرتا ہے یعنی روزہ دار جب افطاری کے وقت دعا کرتا ہے تو اس کی دعا رد نہیں ہوتی۔ کیونکہ وہ دعا عبادت کی ادائیگی کے بعد ہوتی ہے اور یہ کہ اس وقت عاجزی اور مسکینی کا پیکر ہوتا ہے۔
دوسرے نمبر پر لوگوں کا سردار حاکم جو عدل و انصاف کرے۔ کیونکہ حدیث سے منقول ہے کہ ساعت کا عدل ساٹھ برس کی عبادت سے بہتر ہے۔
اس لیے اس کی فضیلت و شرف کی وجہ سے ایک عادل حکمران کی دعا قبول ہوتی ہے
تیسرے نمبر پر مظلوم کی دعا جب وہ دعا کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کی دعا کو بادلوں کے اوپر اٹھاتا ہے اور اس کی دعا کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور پروردگار فرماتا ہے کہ قسم ہے مجھے اپنی ذات کی میں تیری مدد ضرور کروں گا۔ اگرچہ وہ کچھ مدت بعد ہی ہو یعنی تیرا حق ضائع نہیں کروں گا اور تیری دعا کو رد نہیں کروں گا۔ اگر مدت دراز گزر جائے۔ ترمذی شریف