۔پاکستانی اداکار جنہوں نے اداکاری میں اصلی چوٹیں کھائیں
ندا یاسر نے مجھے اکیس تھپڑ مارے۔۔۔پاکستانی اداکار جنہوں نے اداکاری میں اصلی چوٹیں کھائیں شوبز انڈسٹری ایک ایسی جگہ ہے جہاں خود کو منوانے کے لئے بڑے بڑے داؤ کھیلنے پڑتے
ہیں۔۔ اگر یہاں محنت نا کی جائے تو نام بھی اتنی آسانی سے نہیں ملتا۔۔۔ ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے اداکاری کے دوران ایسی کئی تکالیف دیکھیں جسے دیکھنے والا شاید محسوس نا کرسکے لیکن انہوں نے خود پر جھیل لیں- عدنان شاہ ٹیپو اداکار عدنان شاہ ٹیپو ایک انتہائیمنجھے ہوئے اداکار ہیں۔۔۔انہوں نے انڈسٹری میں چوبیس سال کا عرصہ لگایا ہے اور ایسا بہت سا وقت تھا جب انہوں نے بغیر کام کے یا پھر اس کام کے ساتھ گزارا جو ان کے مطلب کا نہیں تھا۔۔
۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ان کی شکل کی وجہ سے انہیں ہیرو نہیں لیا جاتا۔۔۔ یہاں جوحسین ہے وہی ہیرو ہے ۔۔۔عدنان شوہ ٹیپو کو ایک ڈرامے کی شوٹ کے دوران ندا یاسر نے تھپڑ مارنا تھا۔۔۔ندا یاسر نے جب پہلی بار تھپڑ مارا تو وہ بھی بہت جاندار تھا کیونکہ ندا کا ہاتھ کافی بھاری ہے، لیکن ری ٹیک کی وجہ سے وہ ہاتھ اکیس بار اٹھایا گیا اور ٹیپو نے یہ سینکرنے کے لئے خود پر جبر کیا۔ فیصل قریشی اداکار فیصل قریشی کی لازوال اداکاری کے تو سب ہی دیوانے ہیں اور اس بات سے بھی انکار نہیں کر سکتے کہ انڈسٹری میں اس وقت ان جیسی جاندار اداکاری مشکل ہی ہے۔ فیصل قریشی اپنے ہر کردار میں اتنا ڈوب جاتے ہیں کہپھر انہیں نکالنا مشکل ہوجاتا ہے
۔۔۔ڈرامہ ’’مقدر‘‘ کی شوٹ کے دوران جہاں وہ ایک سیاسی شخصیت بنے تھے ان کو ایک سین میں گولی لگتے ہوئے دکھانی تھی۔۔۔جو گولی ان پر چلائی گئی وہ تھی تو ربڑ کی لیکن وہ ان کو سچ مچ میں لگ گئی اور ان کی پیٹھ پر باقاعدہ خوننکلنے لگا۔۔۔ لیکن فیصل نے اپنا سین مکمل کروایا اور اس بات کی بالکل پرواہ نہیں کی قیصر نقوی اداکارہ قیصر نقوی ایک بہت سینئر آرٹسٹ ہیں
اور ان کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ جوانی میں بیوہ ہونے کے بعد اپنی بیٹیوں کی پرورش کے لئے انہوں نے دن رات اداکاریکرکے پیسے بنائے اور کبھی ان کی طرف سے کسی کو شکایت نہیں ہوئی۔۔۔ عمر کے ایک حصے میں آکر مختلف بیماریوں کے باوجود قیصر نقوی شوٹ پر آتی رہیں اور ایک دن ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وہ کیاری پھلانگتےہوئے گر گئیں۔۔۔ قیصر نقوی کو اس چوٹ نے آج تک بستر پر رہنے پر مجبور کردیا ہے-