بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ کو شادی کرلینے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا تھا ؟ دلچسپ خبر
کراچی (ویب ڈیسک) سینئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم اداکار قاضی واجد نے بشری انصاری اور جاوید شیخ کی شادی کی کافی کوششیں کی تھیں
۔حال ہی میں بشری انصاری سمیت بہروز سبزواری اور جاوید شیخ ایک ٹی وی پروگرام کے مہمان بنے۔ دورانِ شو بشری انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا جاوید شیخ اپنی رنگینیوں میں چل رہے تھے
اسی لیے انہوں نے کبھی میرا دکھ بانٹنے کی کوشش نہیں کی۔ جس پر بہروز سبزواری بولے کہ میں سنجیدہ ہوں، ایک مرتبہ قاضی واجد نے ان دونوں کا دکھ بانٹنے کی کوشش کی تھی آٹھ سے نو سال پہلے قاضی صاحب نے بشری سے کہا کہ یار بشری بات سنو تم جاوید سے شادی کرلو۔
اس پر بشری انصاری نے بتایا کہ اس وقت میرے دوستوں کے علاوہ کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے،
اس وقت جاوید شیخ بھی اکیلے تھے تو قاضی واجدنے کہا تم دونوں بہت جچو گے ، تم دونوں شادی کرلو۔